منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور اہم ترین شرط پور ی کی تیاری کر لی

datetime 8  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی)حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ کی ایک اور شر ط پور ی کرنے کی تیاری کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مسابقتی کمیشن آئی ایم ایف کے پبلک انویسٹمنٹ مینجمنٹ اسسمنٹ کے تحت انشورنس سیکٹرپراسٹڈی کرے گا ،انشورنس اورری انشورنس مارکیٹوں میں ریاستی ملکیت والیاداروں کے کردار کا بھی جائزہ لیا جائے گا،غیرملکی انشورنس کمپنیاں پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہونے کی طرف راغب ہوں گی، اس تجزیہ سے معلوم ہو گا کہ یہ شعبہ پاکستان میں کیوں پسماندہ ہے، اس شعبے کو بین الاقوامی صنعت کاروں کے لیے کیسے کھولا جا سکتا ہے۔

مسابقتی کمیشن کے مطابق پاکستان کی انشورنس انڈسٹری کو ریگولیٹری رکاوٹوں اور کمپٹیشن رکاوٹوں کی وجہ سے ابھی تک اپنی پوری صلاحیت کے ادراک کا موقع نہیں مل سکاہے۔کئی سالوں سے حکومت کے نجکاری کے ایجنڈے پر ہونے کے باوجود، اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ سمیت انشورنس کمپنیوں کی نجکاری ابھی تک عمل میں نہیں آئی ہے، سی سی پی اس وقت معیشت کے پانچ دیگر شعبوں کے قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک کا تجزیہ کرنے میں مصروف ہے، ان سٹڈیز کا مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے شعبوں کو کھولنا، کمپٹیشن کو بڑھانا اور بہتر مصنوعات کی فراہمی ہے۔ ان شعبوں میں فرٹیلائزر، انشورنس، پاور، سڑک کی تعمیر، اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی)شامل ہیں۔انشورنس اسٹڈی کی سفارشات مناسب وقت پر وفاقی حکومت کو ارسال کر دی جائیں گی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…