ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

لاہور،پی ٹی آئی کے جلسے میں ہینڈ گرینیڈ پھینکنے کی دھمکی،سیکورٹی اداروں کی دوڑیں لگ گئیں

datetime 4  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ڈونگی گراﺅنڈ میں منعقد ہ جلسے میں ہینڈ گرینیڈ پھینکے جانے کی دھمکیوںکے بعداعلان کردہ سکیورٹی کو دوگنا کر کے الرٹ کر دیا گیا ،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف دیگر افسران کے ہمراہ وقفے وقفے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے ۔ڈی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق ڈونگی گراﺅنڈ میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میںہینڈ گرینیڈ پھینکنے کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔جلسے کو فراہم کی جانے والی سکیورٹی 300اہلکاروں سے بڑھا کر 650کر دی گئی ہے ۔جلسہ گاہ میں دو ایس پی ،آٹھ ڈی ایس پی اور 13ایس ایچ اوز اور 550کانسٹیبلزکے ساتھ 20لیڈی کانسٹیبلز بھی جلسہ گاہ میں اپنے فرائض سرانجام دیں گی جبکہ ایلیٹ فورس کی تین گاڑیاں بھی جلسہ گاہ کے اطراف میں گشت کرتی رہیں گی ۔سکیورٹی انتظامات کے سلسلہ میں جلسہ گاہ کو وقفے وقفے سے سراغ رساں کتوں سے چیک کیا جاتا رہا جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ بھی چیکنگ کرتا رہا ۔ حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں جلسہ گاہ کی اطراف میں واقع عمارتوں پر سنائپرز تعینات رہے ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…