جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

جب ہم اقتدار میں تھے تو فوج کا امیج اسمان پر تھا، عمران خان

datetime 6  اپریل‬‮  2024 |
عمران خان
عمران خان

راولپنڈی(این این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جب ہم اقتدار میں تھے تو فوج کا امیج اسمان پر تھا۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ فوج کا امیج اس دن خراب ہوا، جب یہ چوروں کے ساتھ بیٹھے۔

عمران خان نے کہا کہ ججز کہہ رہے ہیں کہ ایجنسیاں دھمکا رہی ہیں، آصف زرداری اور شریف فیملی کے اربوں ڈالر بیرون ملک پڑے ہوئے ہیں، آصف زرداری نے بیان دیا کہ ایک سیاسی جماعت فوج کا امیج خراب کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ زرداری اور شریف خاندان کی کرپشن کا ہمیں آئی ایس ائی اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوا نے بتایا تھا، زرداری اور نواز شریف نے توشہ خانہ سے گاڑیاں لیں ان کا کیس کیوں نہیں سنا جارہا۔

بانی پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ 18 مارچ کومجھیجوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنیکا منصوبہ تھا، 24 گھنٹے پہلے ہی جوڈیشل کمپلیکس کو ٹیک اوور کر لیا گیا تھا، کیوں جوڈیشل کمپلیکس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے نہیں لائی جا رہی۔عمران خان نے کہا کہ گراف جولری سیٹ کی مالیت 3ارب ظاہر کر کے ہمیں سزا دی گئی، ہم نے گراف جولری سیٹ کی مزید تین جگہ سے کوٹیشن لے لی ہے، کوٹیشنز کے مطابق گراف جولری سیٹ کی قیمت ایک کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ میں سزا دلوانے کے لیے دبئی میں پارٹ ٹائم سیلزمین سے گراف جولری سیٹ کی مالیت کا تخمینہ لگوایا گیا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ فواد چوہدری پریس کانفرنس کر چکا تھا، اس کے باوجود اسے وعدہ معاف گواہ بنانے کے لیے پکڑے رکھا، چوہدری پرویز الٰہی، شاہ محمود قریشی پریس کانفرنس کر دیں تو ان کے کیسز ختم ہو جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…