اسلام آباد( این این آئی)وفاقی حکومت نے سمندری حدود میں تیل وگیس کی تلاش کا کام تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطاق ملک کی انرجی سکیورٹی کیلئے سمندری حدود میں تیل وگیس کی تلاش کا کام تیز کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے غیر ملکی ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایات کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے 2 آف شور انڈس اور مکران بیسن میں تیل وگیس کے وسیع ذخائر کا اندازہ ہے۔ 77 سال میں سال میں سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے صرف 14 کنویں کھودے گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال اسلام آباد میں پٹرولیم کانفرنس 2024 کے موقع پر سمندر میں اور سمندر سے باہر تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔