جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

سوشل میڈیا ٹیم اور فوکل پرسن سے متعلق خبریں غلط ہیں، شیر افضل مروت

datetime 4  اپریل‬‮  2024 |

اسلا م آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی فوکل پرسنز کی تعیناتی کو سازش قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہفتے میں چھ افراد اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر سکتے ہیں، کیا چھ ہی فوکل پرسن ہوں گے؟انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی کا اجلاس شروع ہوتا ہے تو بریکنگ نیوز چل جاتی ہیں، منظم طریقے سے لوگ شامل ہوئے ہیں، مجھے بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر دوستوں کو وہ کرنا ہے تو آئیں اور شامل ہو جائیں۔دو روز قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کیلیے فوکل پرسنز کی ٹیم تبدیل کی گئی تھی جس میں سے بیرسٹر عمیر نیازی اور شیر افضل مروت کو نکال دیا گیا تھا۔

نئے فوکل پرسنز میں عمر ایوب، بیرسٹر علی ظفر،شبلی فراز اور بیرسٹر گوہر خان شامل ہیں۔ پی ٹی آئی قیادت نے اس متعلق جیل انتظامیہ کو آگاہ کر دیا تھا۔آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ جو خط ججز کو ملے یہ بہت ہی لمحہ فکریہ ہے، دھمکی آمیز خطوط میں پہلے پتا چلا انتھریکس ہے اور اب پتا چلا کوئی اور پاؤڈر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف دھمکی آمیز خطوط کو لمحہ فکریہ کہہ رہے ہیں پر ججز خط پر خاموش ہیں، وزیر اعظم ہونے کے ناطے عوام کو بتائیں ہائی کورٹ کے ججز خط لکھ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج سائفر کیس کی سماعت بھی 16 تک ملتوی ہوگئی قوم فیصلے کی منتظر ہے، سازشیں چھوڑیں آگے بڑھیں یہ رمضان کا مہینہ ہے۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عید اڈیالہ جیل میں ہوگی عید ہے ہی اڈیالہ کی، کوشش ہوگی عید پر بانی پی ٹی آئی کو گلے لگائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…