منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 7 سے 8 ارب ڈالر تک کا نیا قرض پروگرام ملنے کی امید

datetime 30  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)سے 7 سے 8 ارب ڈالر تک کا نیا قرض پروگرام ملنے کی امید ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے مذاکرات کا بھی عندیہ دیدیا اور قرض کے موجودہ دستیاب کوٹے میں اضافے کی بھی توقع ہے جبکہ نئے پروگرام کیلئے درخواست آئندہ ماہ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے باقاعدہ مذاکرات ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کے بعد ہوں گے اور آئی ایم ایف سے نئے تین سالہ قرض پروگرام کیلئے مذاکرات دو سے تین ماہ جاری رہنے کاامکان ہے جب کہ نئے مالی سال کا بجٹ بھی آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق تیار کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بجلی گیس ٹیرف میں اضافہ، کاسٹ ریکوری اصلاحات اور نئے ٹیکس اقدامات شرائط میں شامل ہیں، مہنگائی میں کمی آنے تک پالیسی ریٹ میں کمی نہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے ذمہ قرضوں کو پائیدار قرار دیا ہے تاہم قرضوں کی ادائیگی کیلئے ایکسٹرنل فنانسنگ یقینی بنانا ہوگی۔ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام سے متعلق پی ٹی آئی کے تحفظات نظر انداز کردیے گئے ہیں، آئی ایم ایف نئی مخلوط حکومت سے مذاکرات کیلئے پرعزم ہے اور نئے پروگرام پرعمل درآمد کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے ضمانت کی ضرورت نہیں پڑیگی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…