اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف، 300 یونٹ تک کے بجلی صارفین کیلئے پیکیج لانے کا فیصلہ

datetime 23  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے بجٹ تک 300 سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے پیکیج لانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرخزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 300یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کے لئے پیکیج پر کام کررہے ہیں، جون کے بجٹ میں سکیم نظر آئے گی، وزیراعلی مریم نواز نے کمیٹی بنادی ہے، ممکن ہے بجٹ سے پہلے ہی سکیم کا اعلان کردیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈھائی کروڑ سے زائد خاندان 300یونٹ یا اس سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کا تعلق وفاقی حکومت سے ہے، پی ٹی آئی کی نااہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے تھے خودکشی کرلوں گا قرضہ نہیں لوں گا، اتنے قرضے ہم نے70سال میں نہیں لیے جتنے انہوں نے اپنے ساڑھے تین سال میں لیے۔

صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے پاس اس وقت 300ارب روپے موجود ہیں، پنجاب کی معاشی صورتحال دیگر صوبوں سے بہتر ہے، ہم اپنے ٹیکس کے نظام میں بہت بہتری لائے ہیں، شہبازشریف کے وزیراعلی بننے سے پہلے ٹیکس کا سلسلہ کچھ خاص بہتر نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے صوبے کے ریونیو کو مزید بڑھائیں گے، جون میں پنجاب کا بہترین بجٹ نظر آئے گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 1500 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تعینات کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام مہنگائی سے تنگ ہے حکومت ہر صورت میں ریلیف فراہم کرے گی، پی ٹی آئی کے 4 سال میں پنجاب کا استحصال کیا گیا ان کی نااہلیوں کو ہم نے ٹھیک کرنا ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…