بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

غزہ کو دنیا کا سب سے بڑا اور کھلا قبرستان بنا دیا گیا ہے ، یورپی یونین

datetime 19  مارچ‬‮  2024 |

برسلز(این این آئی)یورپی یونین کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ غزہ کو دنیا کا سب سے بڑا اور کھلا قبرستان بنا دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں جوزپ بوریل نے غزہ میں صورتحال کی سنگینی کا تفصیلی ذکر کر رہے تھے۔ وہ اس سے پہلے سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھی غزہ کی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ غزہ میں قحط کو اسرائیل جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

جوزپ بوریل نے کہا کہ اس جنگ کے شروع ہونے سے پہلے غزہ ایک کھلی جیل تھی۔ جسے غزہ میں اسرائیلی جنگ نے دنیا کے سب سے بڑے اور کھلے قبرستان میں تبدیل کر دیا ہے۔ اس قبرستان میں ہزاروں فلسطینیوں اور بنیادی انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین کو دفن کیا گیا ہے۔یورپی یونین کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل انسانی بنیادوں پر غزہ کے لوگوں کے لیے امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹیں ڈال کر قحط کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ ان رکاوٹوں کے ذریعے اسرائیل قحط کو مزید بڑھا رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے یورپی یونین کے سربراہ جوزپ بوریل کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پر حملہ بند کریں اور حماس کے حملوں کے جواب میں اسرائیل کے حق دفاع کو تسلیم کریں۔کاٹز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا ‘اسرائیل نے زمینی، فضائی اور بحری راستے کے زریعے انسانی بنیادوں پر امدادی سامان کی ترسیل کی اجازت دی ہے۔ لیکن اقوام متحدہ کے ادارے ‘اونروا’ کے ذریعے حماس کو تعاون دیا جا رہا ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…