اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کابینہ کی نجکاری کمیٹی(سی سی او پی)نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)کے 74 فیصد حصص کی ایکویٹی سیل اور پاکستان اسٹیل ملزکی نجکاری کے لیے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دے دی ہے۔کابینہ کی نجکاری کمیٹی(سی سی او پی)کا اجلاس گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز تمام اثاثہ جات اور واجبات کے ساتھ سندھ کی صوبائی حکومت کے حوالے کرنے کی پیشکش کی جائے گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ کی صوبائی حکومت پاکستان اسٹیل ملز حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے جس پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ کی صوبائی حکومت کو پاکستان اسٹیل ملز دینے کی پیشکش کی جائے گی مگر پاکستان اسٹیل ملز کے تمام اثاثہ جات کے علاوہ اسٹیل ملز پر عائد واجبات بھی صوبائی حکومت کے حوالے کیے جائیں گے۔اجلاس میں کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے فیسکو کی نجکاری کے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دیتے ہوئے نجکاری کمیشن کی تجویز پر مختلف وزرا اور متعلقہ ڈپارٹمنٹس کے نمائندوں پر مشتمل اعلی سطح کی کمیٹی قائم کردی ہے، یہ کمیٹی فیصل ا?باد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو)کے اثاثہ جات کی ویلیو متعین کرنے سے متعلق تجاویز کا تفصیلی جائزہ لے گی اور اس حوالے سے اپنی سفارشات تیار کرکے سی سی او پی کو پیش کرے گی۔کابینہ کی نجکاری کمیٹی(سی سی او پی)نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو)کے 74 فیصد حصص کی ایکویٹی سیل کے لیے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی بھی منظوری دے دی ہے
پاکستان اسٹیل سندھ حکومت کو دینے کی پیشکش کی جائےگی، کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیفٹننٹ کرنل کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا اسی با...
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
ہونڈا CD 70 ایکسچینج آفر، پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا 58 سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے 34 سالہ عا...
-
ایکنک نے لاہور ، بہاولنگر موٹروے کی منظوری دیدی
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
فیصل آباد،گھریلو جھگڑے پر دادا نے 2 پوتوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا
-
آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فضائیہ کا جدید طیارہ اچانک غائب ہونے کی اطلاعات
-
اسلام آباد کی یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی اور فوجی افسر کی فائرنگ کا واقعہ، عسکری ادارے نے ملوث فوج...
-
انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی کرنسیوں کے نئے نرخ جاری
-
ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟
-
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کردی
-
حذیفہ رحمان نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور نورین نیازی کی ملاقات میں گفتگو بارے تفصیلات بتا دیں



















































