جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

میرے اغوا سے متعلق گردشی خبریں بے بنیاد ہیں، انور مقصود

datetime 11  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی لیجنڈری مصنف، میزبان، طنز و مزاح نگار انور مقصود نے اپنے اغوا ہونے سے متعلق گردشی خبروں کی تردید کر دی۔خیال رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر انور مقصود کے اغوا کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں۔تاہم انور مقصود نے اپنے طنز و مزاح کے انداز میں ایک ویڈیو جاری کرکے ایسی تمام گردشی خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔لیجنڈری مصنف نے گردشی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی کہ ایسی جعلی خبروں پر کان نہ دھریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا نہ تو سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ ہے اور نہ میں سوشل میڈیا دیکھتا ہوں۔ لوگ مجھے فون کر کے بتا رہے ہیں کہ میرے اغوا کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں۔انہوں نے تمام بے بنیاد خبروں کی تردید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں نہ صرف ایسی تمام خبروں کی تردید کرتا ہوں بلکہ ان لوگوں کی بھی مذمت کرتا ہوں جو بغیر تصدیق کے ایسی خبریں پھیلاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…