بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سے تیار دنیا کی پہلی مسجد کا افتتاح

datetime 8  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(این این آئی)سعودی عرب کے شہر جدہ شہرمیں تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی دنیا کی پہلی مسجد کا افتتاح کردیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی مرحوم عبدالعزیز عبداللہ شربتلی مسجد جدہ گورنری میں الجوہرہ پروجیکٹ کا حصہ ہے، یہ پروجیکٹ نیشنل ہاسنگ کمپنی کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔مسجد کے افتتاح کے موقعے پرسرکاری حکام ، تاجروں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

رپورٹ کے مطابق نئی مسجد کاروباری خاتون وجانت محمد عبدالوحید کی طرف سے اپنے مرحوم شوہرکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کی تعمیر کرائی گئی ہے۔مسجد 5600 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے، اس کی تیاری پر لگ بھگ 6 ماہ لگے، مسجد کو چینی کمپنی نے تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا۔وجانت عبدالوحید نے کہا کہ وہ اس جدید ٹیکنالوجی کو مملکت میں متعارف کرانے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتی ہیں، اس مسجد کی تعمیر کے بعد یہ دنیا کی اپنی نوعیت کی پہلی مسجد اور سعودی عرب ایسی مساجد بنانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹیکنالوجی اور جدید تعمیرات کی دنیا میں ایک معیاری جست کی نمائندگی کرتی ہے، یہ مسجد سعودی عرب میں تعمیرات کے میدان میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کا ثبوت ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…