منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب،قتل و ڈکیتیوں میں ملوث 5 پاکستانیوں کو سزائے موت

datetime 6  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 5 پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ نے کہاکہ مذکورہ 5 پاکستانیوں نے نجی کمپنی میں ڈکیتی کی تھی اور بنگلا دیشی چوکیدار انیس میاں کو قتل کیا تھا۔سیکیورٹی اداروں نے واقعے کی تفتیش کرتے ہوئے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔

عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر 5 پاکستانیوں ارشد علی دیبر محمد اسماعیل، عبدالمجید حاجی نورالدین اور عبدالغفار محمد سوما کو ڈکیتی،خالد حسین پتوچو قربان علی اور عبدالغفار میر بحر لطف اللہ کو موت کی سزا سنائی تھی۔سعودی اپیل کورٹ نے فیصلے کو برقرار رکھا تھا جبکہ سعودی شاہی ایوان نے پانچوں مجرمان کی موت کی سزا کے حتمی فیصلے پر عمل درآمد کی منظوری دی تھی جس پر گزشتہ روز عمل درآمد کرتے ہوئے پانچوں مجرمان کو سزا دے دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…