اسلام آباد(این این آئی)سنی اتحاد کونسل نے پارلیمان سے متعلق اپنی حکمت عملی تیار کرلی جس کے تحت اپوزیشن لیڈر، پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے ناموں کا فیصلہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق عمر ایوب قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی جانب سے اپوزیشن لیڈر ہوں گے جبکہ اسد قیصر قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر علی چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی ہوں گے۔سنی اتحاد کونسل جلد اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر آگاہ کر دیں گے۔