جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

گلگت بلتستان،24 گھنٹوں سے جاری برفباری، بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ، چھ اضلاع کے درمیان زمینی رابطے منقطع

datetime 20  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت (این این آئی)گلگت بلتستان میں 24 گھنٹوں سے جاری برفباری اور بارشوں سے سڑکوں اور شاہراہوں پر مزید لینڈ سلائیڈنگ سے 6 اضلاع کے درمیان زمینی رابطے منقطع ہو گئے جس کے بعد بڑی تعداد میں سیاحوں اور مسافروں نے ہوٹلوں میں پناہ لی ہوئی ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ گلگت بلتستان کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے ضلع دیامر میں شاہراہِ قراقرم گونر فارم،گیس پائین اور اور تھور کے مقام پر بند ہو گئی ہے، جہاں تیز ہواؤں کے باعث ایک لکڑی کا کارخانہ اور دو دوکانوں کی چھتیں اڑ گئیں۔مقامی انتظامیہ کے مطابق پھنسنے والے مسافروں اور سیاحوں کو قریبی ہوٹلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کو ملنے والی سہولیات اور مشکلات پر ڈپٹی کمشنر نے ہوٹلوں کا دورہ کیا اور متاثرہ افراد سے خیریت معلوم کی ہوٹل انتظامیہ کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کر دی ہیں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق ضلع نگر ہسپر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے سڑک بند ہو گئی بحالی کے لیے مشنری روانہ کر دی گئی ہے۔ بتایاگیا کہ بارشوں سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں شاہراہِ بلتستان شنگوس ،تلو اور برومدار کے مقام پر بند ہے، جس کے نتیجے میں بلتستان ڈویڑن کے چاروں اضلاع کی گلگت اور ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطے منقطع ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ضلع شگر میں تین سے چار انچ تک برف باری سے 2 مختلف سڑکیں بند ہو گئیں، شاہراہ قراقرم کی بندش سے گلگت بلتستان کے لیے ملک کے دیگر علاقوں سے اشیا خور و نوش اور پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند ہو گئی ہے۔گلگت انتظامیہ نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگلے ایک ہفتے تک گلگت بلتستان میں مزید برفباری اور بارشیں ہوں گی، ایف ڈبلیو او کے مطابق شاہراہ قراقرم کوہستان اچھار نالے کے مقام پر بند ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…