جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سینیٹ،ریپ کے مجرم کو سرعام پھانسی دینے کا بل پیش کرنے کی تحریک مسترد

datetime 19  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ میں جنسی زیادتی کرنے والے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا بل پیش کرنے کی تحریک مسترد کردی گئی،بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 14 اور مخالفت میں 24 ووٹ آئے، (ن) لیگ، پاکستان تحریک انصاف، پیپلز پارٹی سمیت دیگر پارٹیوں نے بل کی مخالفت کی۔ پیر کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔سینیٹر شیری رحمن نے سینیٹر مشتاق احمد کی پاکستان پینل کوڈ اور کریمنل پروسیجر کوڈ کے سیکشنز میں مجوزہ ترامیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کی میں نے کمیٹی میں بھی مخالفت کی تھی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سزائے موت کی سزا کی مخالفت کی ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ریپ ایک سنگین اور سنجیدہ جرم ہے، لیکن سر عام پھانسیوں سے معاشرے میں بربریت اور تشدد پسند سوچ میں اضافہ ہوگا، سرے عام پھانسی سے کسی ملک میں ریپ کا جرم ختم نہیں ہوا ہے، سرے عام پھانسی ایک جرم کے لیے رکھی جائے گی تو دوسرے جرائم کے لیے بھی اس سزا کا مطالبہ کیا جائے گا۔

سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں استغاثہ، پولیس اور تفتیش کے پہلے ہی مسائل ہیں، سزائے موت کی سزا کے حوالے سے پاکستان کا پانچواں نمبر ہے، کیا اس سے جرم رکا ہے؟ سرعام پھانسی اکیسویں صدی کے معاشرے کو زیب نہیں دیتی ہے، سرعام پھانسی سے جرم نہیں رکے گا بلکہ اس کے معاشرے پر دوسرے اثرات مرتب ہوں گے۔سینیٹر تاج حیدر نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے بتایا کہ کہ سرعام پھانسی دینے سے انسانیت کا احترام ختم ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحق ڈار نے بتایا کہ (ن) لیگ سرعام پھانسی کے قانون کے حق میں نہیں ہے، قانون میں سزائے موت موجود ہے، سر عام پھانسی کا بل کسی طرح مناسب نہیں ہے سر عام پھانسی نہیں ہونی چاہیے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے مؤقف اپنایا کہ ہم موت کی سزا ختم نہیں کرناچاہتے ہیں لیکن موت کی سزا کوپھانسی گھاٹ تک ہی رہنے دیا جائے تو بہتر ہے، اسے فوارا چوک یا میلوڈی چوک تک نہیں لائیں، ہمارے بارے میں دنیا میں منفی تاثر پایا جاتا ہے، جرائم پر کڑی سزا ضرور ملنی چاہیے، لیکن دنیا میں کہیں ایسا تماشا نہیں ہوتا، سر عام پھانسی سے مثبت تاثر نہیں جائے گا، معاشرے میں سفاکی بڑھے گی، سر عام پھانسی کا اسلامی ملک میں تصور نہیں ملتا ہے۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ موجودہ قانون میں سزائے موت ہے ، اس کی ہم حمایت کرتے ہیں لیکن سر عام پھانسی کی ا?ج کل کے زمانے اور معاشرے میں ضرورت نہیں ہے۔سینیٹر سعدیہ عباسی کے مطابق یہ بل معاشرے کو مزید ظالم بناتا ہے، سینیتر شہادت اعوان کا کہنا تھا کہ کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے کہا کہ سر عام پھانسی انسان کی وقار کے خلاف ہے۔سینیٹر طاہر بزنجو نے اس معاملے پر مجرمان کی اصلاح اور تربیت کرنے پر زور دیا، متعدد سینیٹرز نے مؤقف اپنایا کہ ایسے بل اسلامی قوانین اور بین الاقوامی ضوابط کے خلاف ہیں۔سینیٹر کامل علی آغا نے بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں سرعام پھانسی دی جاتی ہے، امریکا میں سزائے موت انجیکشن لگا کر دی جاتی ہے اور اس کی ویڈیو پبلک کی جاتی ہے، سعودی عرب میں سر عام سر قلم کیا جاتا ہے، وہاں جرائم کی شرح اور اپنے ملک میں دیکھ لیں، جس شخص نے یہ گھناؤنا جرم کیا اس کی کیا کوئی عزت ہے؟سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ یہ بل ایک بڑے مسئلے کا حل ہے، سعودی عرب میں ریپ بہت کم اور مغربی ممالک میں بہت زیادہ ہے، یہ جرم میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ یہ کہتے ہیں سزا سے سفاکی بڑھے گی، سفاکی تو بڑھ چکی ہے، میں تو سر عام پھانسی دے کر سفاکی کو روکنا چاہتا ہوں، موٹر وے ریپ کیس کی خاتون، زینب کی عزت نہیں تھی؟ لیکن ریپ کرنے والے کی عزت ہے، سر عام پھانسی رکاوٹ کا کام کرے گا، اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومت میں اپ 5 لوگوں کو سر عام پھانسی دے دیں ، پھر مزید سر عام پھانسی کی ضرورت نہیں پڑے گی، یورپ اور امریکا سے نہ ڈریں، مولانا فیض محمد نے کہا ہے کہ قرا?ن نے کہا کہ سب کے سامنے سزا ہو، چھپا کر سزا دینا تو قران کی رو کے خلاف ہے، سزا تو سرعام ہونی چاہیے۔بعد ازاں سینیٹ نے سر عام پھانسی سے متعلق بل کو کثرت رائے سے مسترد کردیا تاہم نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت مہرتاج روغانی، کامران مرتضیٰ، مولانا فیض محمد، حافظ عبدالکریم، کامل علی آغا اور عبدالقادر نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا۔

اس کے علاوہ سینیٹ اجلاس میں ملک میں آبی وسائل ، سیلابوں اور پانی کی بد انتظامی کے حوالے سے تحریک پر بحث کی گئی۔اس معاملے پر سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ 35 سے 50 فیصد پانی سمندر میں ضائع ہو جاتا ہے، ہمارے پاس دریائے سندھ، قدرتی وسائل موجود ہیں تاہم ہم نے انہیں استعمال نہیں کیا، دریاؤں میں پانی کی کمی کیوں آئی ہے؟ کہیں بھارت تو ہمارے وسائل کو استعمال نہیں کر رہا؟انہوںنے کہاکہ دیگر ممالک میں ضائع ہونے والے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے پلاننگ کی جاتی ہے، 2010 میں جو سیلاب آیا تھا اس میں 43 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا، کیا یہ کہنا مناسب ہو گا کہ بھارت نے پانی چھوڑ دیا ہے؟سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ ہمارے پاس بہت بڑا ایریا ہم اسے استعمال کر سکتے ہیں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کہتا ہے 1.2، 1.3 ہیڈرو بجلی استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سندھ کو پنجاب سے شکایت ہے کہ جب ہم پانی مانگتے ہیں تو گڈو سے پانی پہنچنے تک 7 روز لگ جاتے ہیں۔

نگراں وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے سینیٹ میں سینیٹر محمد ہمایوں مہمند کی تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ 2010ء کے سیلاب کے بعد وزارت آبی وسائل نے نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان 4 ترتیب دیا، تین سال کی سوچ بچار کے بعد اس پلان کو حتمی شکل دی گئی۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ کونسل آف کامن انٹرسٹ نے 2 مئی 2017ء کو اسے منظور کیا۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ ماڈل ریور ایکٹ 2016ء میں منظور کر کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ہدایت کی گئی کہ اپنی ضروریات کے مطابق اسے تبدیل کر کے نافذ کیا جائے، پنجاب اور خیبر پختونخوا نے اسے نافذ کر دیا ہے، باقی صوبوں میں منظوری مختلف مراحل میں ہے۔مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ نیشنل پلان فار فلڈ ٹیلی میٹری پروگرام کے تحت پورے ملک میں مختلف چھوٹے بڑے دریائوں پر 707 ٹیلی میٹری اسٹیشن لگائے جائیں گے، اس منصوبے کے لئے پی سی ون بن چکا ہے۔

نگران وزیر نے کہاکہ 45 اسٹیشنز کے لئے جائیکا نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، پنجاب اور سندھ نے اپنے تمام بیراجز کی توسیع اور جدت پر تیزی سے کام جاری رکھا ہوا ہے۔مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ پنجاب میں یہ کام مکمل ہو چکا ہے، سندھ میں سکھر اور گڈو بیراج پر کام جاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ میں 27 بلین کا فلڈ ڈیمیج ریسٹوریشن پراجیکٹ مکمل ہو چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ 2018ء میں واٹر پالیسی کی سی سی آئی نے منظوری دی، فلڈ کمیشن نے اس پالیسی کا فریم ورک بنا کر منسٹری آف واٹر ریسورسز کو دے دیا ہے، اس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ 2022ء کے سیلاب کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی تھی کہ جون 2022ء میں پچھلے سالوں کی نسبت 40 فیصد زیادہ بارش ہوگی، یہ سارے اندازے غلط ثابت ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ پورے ملک میں 175 فیصد زیادہ بارش ہوئی، پنجاب میں اوسطاً 70 فیصد زیادہ بارش ہوئی، سندھ میں اوسطاً 425 فیصد زیادہ بارش ہوئی، بلوچستان میں ساڑھے چار سو فیصد بارش ہوئی، گلگت بلتستان میں 107 فیصد اوسطاً زیادہ بارش ہوئی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…