جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کابینہ کے لیے وزراء کے نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں، علی امین گنڈاپور

datetime 19  فروری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاو ر(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کابینہ کیلئے وزراء کے نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں، فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پورے ملک میں ہم پر جعلی ایف آئی آر درج کی گئیں، ہمیں پتہ چلا ہے کہ سخت حالات میں کس نے مقابلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیگل ٹیم اور کمیٹی سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے لیے کام کر رہی ہیں، الیکشن رولز کے مطابق ہی سیاسی جماعت سے وابستگی دیکھی جائے گی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز میں پی والے نہیں ہوں گے تو بات بنے گی، مرکز میں لیگل ٹیم کام کر رہی ہے ضروری نہیں بڑی جماعت سے اتحاد ہو۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم کا سربراہ کہہ رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف سازش ہوئی، روایات بدلنا ہیں تو لا قانونیت میں ملوث افراد کو سزا دینا ہو گی۔انہوںنے کہاکہ صوبے کا حق دینا پڑے گا، این ایف سی اور بجلی منافع کے پیسوں کے لیے وقت دیں گے، بانی پی ٹی آئی جو فیصلہ کریں گے وہ سب کو قبول ہو گا، شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار اصلاح کر لیں ورنہ سزا کے لیے تیار ہو جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…