منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

مبینہ دھاندلی پر احتجاج، شیر افضل مروت، شعیب شاہین و دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف مقدمہ درج

datetime 19  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج پر شعیب شاہین اور شیر افضل مروت سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں شعیب شاہین، شیر افضل مروت اور عامر مسعود مغل سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں اور ریلی میں شریک 1500 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

تھانہ کوہسار میں یہ مقدمہ مجموعی طور پر 6 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور باوردی ملازمین کے ساتھ مزاحمت کی دفعات بھی شامل ہیں۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ریلی کے شرکا انتظامیہ کے روکنے کے باوجود ریلی نکالی، پریس کلب پہنچ کر نعرے بازی کرتے رہے، دونوں طرف سے ٹریفک بلاک کردی جس کے سبب عوام الناس کو تکلیف اٹھانی پڑی۔واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فرروی کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف 17 فرروی (ہفتہ) کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنان نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا تھا، احتجاج کی قیادت شیر افضل مروت نے کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…