اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بالی ووڈ کی وہ حسینائیں جن کا رقص انہیں شہرت کی بلندیوں پر لے گیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
کسی بھی فلم کی کامیابی میں مضبوط کہانی اورہدایت کاری کے ساتھ اداکاروں کا بھی بڑا عمل دخل ہوتا ہے اور فلم میں ہیروئن کی اداکاری کے ساتھ اس کا ڈانس  بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے جب کہ بالی ووڈ کی بعض ہیروئنوں ایسی بھی ہیں جن کے رقص کے  باعث ہی فلموں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔
مادھوری ڈکشٹ
 بھارتی فلم انڈسٹری کی ’’ڈانسنگ کوئن‘‘ مادھوری ڈکشٹ کسی تعارف کی محتاج نہیں، انہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے رقص سے شہرت پائی۔ بلاک بسٹرآئٹم سونگ’’چولی کے پیچھے کیا ہے‘‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ڈانسنگ کوئن مادھوری ڈکشٹ کا  انڈسٹری میں کوئی ثانی نہیں۔اداکارہ  نے کئی گانوں میں شاندار رقص  کے جوہر دکھائے ہیں جس میں سپر ہٹ ’’ایک دو تین‘‘،’’دھک دھک کرنے لگا‘‘اور ’’چولی کے پیچھے کیا ہے‘‘ شامل ہیں جب کہ بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئن نے فلم دیواداس  کے کئی گانوں پر کلاسیکل رقص کرکے ثابت کردیا کہ وہ ایک بہترین کلاسیکل ڈانسر بھی ہیں۔
سری دیوی 
 بالی ووڈ کی  سدابہار اداکارہ سری دیوی اپنے کلاسیکل  اور جدیدرقص کے باعث مشہور ہیں،جب کہ  بالی ووڈ  میں  کلاسیکل رقص میں جدت لانے کا سہرابھی ان ہی کے سر جاتاہے۔ سری دیوی کو کلاسیکل رقص کے علاوہ مغربی طرز کے ڈانس پربھی خوب مہارت حاصل ہے۔ انہوں نے  فلم ’’نگینہ‘‘ کے گانے ’’میں تیری دشمن‘‘، فلم ’’خدا گواہ‘‘ کے گانے ’’میں ایسی چیز نہیں‘‘ ،فلم ’’لمحے‘‘ کے گانے ’’مورنی باگاماں بولے‘‘ میں جو رقص کیا فلم بین اس کو آج تک نہیں بھول پائے۔
 ایشوریا رائے
 سابق ملکہ حسن اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ رقص کے فن پر بھی عبور رکھتی ہیں۔بالی ووڈ کی کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی خوبصورت اداکارہ نےفلمی گانوں کے علاوہ آئٹم سونگ میں بھی رقص سے شائقین کو متاثر کیا ۔  بالی ووڈ فلم’’ ہم دل دے چکے ‘‘کے گانے’’نمبوڈا‘‘، ’’ڈھولی تارو‘‘،’’ کریزی کیا رے‘‘اور’’ڈولا رے ‘‘ سمیت فلم ’’بنٹی اور ببلی‘‘ کے آئٹم سونگ ’’کجرارے کجرارے ‘‘ پر رقص کر کے نہ صرف فلم بینوں کو حیران کردیا بلکہ رقص کی دنیا میں بھی ممتازمقام حاصل کیا۔
  ارمیلا ماتوند کر
 بالی ووڈ اداکارہ ارمیلاماتوندکراداکاری کے ساتھ ساتھ رقص میں بھی اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے کئی مشہورگانوں پر بہترین رقص کرکے شائقین کے دل جیت لئے۔ بالی ووڈ فلم’’رنگیلا‘‘ کے گانے ’’ہائے رامہ یہ کیاہوا‘‘،’’رنگیلارے‘‘اور ’’چھمہ چھمہ‘‘ پر بہترین رقص کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں  جب کہ اداکارہ نے فلموں ’’چائناگیٹ‘‘ اور’’ لجا‘‘ کے آئٹم سا نگ پر رقص کر کے مداحوں سے خوب داد سمیٹی۔
کترینہ کیف
بالی ووڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف بھی کئی آئٹم سونگ میں جلوہ گر ہوکر نئی نسل کی مشہور ڈانسنگ کوئن کا خطاب اپنے نام کرچکی ہیں۔ کترینہ بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلموں میں کامیاب اداکاری کے ساتھ ساتھ رقص میں بھی اپنی مہارت کا ثبوت دے چکی ہیں، فلم ’’تیس مارخان‘‘ کے آئٹم سانگ’’شیلا کی جوانی‘‘ سے رقص کی دنیا میں شہرت پائی اور پھر اس کے بعد فلم’’دھوم تھری‘‘ کے گانے ’’کملی کملی‘‘ کے گانے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…