جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مجھے ساری لڑکیاں اچھی لگتی ہیں، شعیب ملک کی پرانی ویڈیو وائرل

datetime 22  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سابق کپتان شعیب ملک کی اداکارہ ثناجاوید سے دوسری شادی کے اعلان کے بعد جہاں دونوں شخصیات کیلئے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں شعیب ملک کی پرانی کئی ویڈیوز بھی وائرل ہیں۔شعیب ملک کی سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے ساتھ نجی ٹی وی کے شو میں کی جانے والی گفتگو بھی ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں سابق کپتان لڑکیوں کے حوالے سے گفتگو کررہے ہیں۔انٹرویو میں شعیب اختر نے شعیب ملک سے سوال کیا کہ وہ کون سی 5 لڑکیاں ہیں جو آپ کو اچھی لگتی ہیں چاہے پھر ان کا تعلق کسی بھی انڈسٹری سے ہو ، اس سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ مجھے ساری لڑکیاں اچھی لگتی ہیں۔

شعیب اختر کے 5 لڑکیوں کے نام بتانے کے اصرار پر سابق کپتان نے کہا کہ ایسی 500 لڑکیاں ہوں گی، مجھے دنیا بھر کی لڑکیاں بے حد پسند آتی ہیں، میری لڑکوں سے زیادہ لڑکیوں سے بنتی ہے اور شاید میں خود بھی لڑکی ہی لگتا ہوں۔اس انٹرویو میں شعیب ملک نے کہا تھا کہ لڑکیاں ساری ہی اچھی ہوتی ہیں اگر میں نے 5 کے نام بتائے تو باقی سب ناراض ہوجائیں گی۔واضح رہے کہ 21 جنوری کو بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے اہلخانہ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں شعیب اور ثانیہ کی طلاق کی تصدیق کی گئی۔20 جنوری کو شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کا اعلان کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…