ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شعیب کے اہلخانہ ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر سخت رنجیدہ، ردعمل سامنے آگیا

datetime 20  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /کراچی(این این آئی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی۔شعیب ملک نے ثنا جاوید سے شادی کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک ، ایکس اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر پوسٹ کرکے کیا۔انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ الحمد للہ اور ساتھ ہی قرآنی آیت بھی لکھی۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثنا ء جاوید نے دلہن کا لباس جبکہ شعیب ملک نے شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔

اداکارہ ثنا ء جاوید نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام ثنا جاویدسے تبدیل کرکے ثنا شعیب ملک رکھ دیا۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق شعیب ملک کی فیملی میں سے کسی نے شادی میں شرکت نہیں کی، شعیب ملک کی فیملی ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر سخت رنجیدہ ہے۔شعیب ملک کے برادر ان لاء عمران ظفر نے کہا کہ مجھے بھی شادی کا سوشل میڈیا سے پتہ چلا ہے، خاندان میں سے کوئی شادی میں شامل نہیں تھا۔ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں باقاعدہ طلاق ہو چکی ہے، قانونی حیثیت سے شعیب ملک بیٹے کو دبئی میں ملتے رہیں گے، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے تعلقات خراب ہونے پر شعیب ملک کی فیملی دبئی بھی گئی تھی، شعیب ملک کی فیملی دو ہفتے 2022 کے آخر میں دبئی رہی، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے گھر قیام کے دوران تعلقات خوشگوار کرنے کی کوشش کی جاتی رہی۔

ذرائع نے بتایا کہ شعیب ملک کی فیملی ثانیہ مرزا سے طلاق کے حق میں نہیں تھی، طلاق ہونے پر شعیب ملک کی فیملی کو بہت دکھ ہوا، فیملی نے شعیب ملک کو بھی تعلقات بہتر بنانے کا کہا، ثنا جاوید کے ساتھ معاملات ایک عرصے سے چل رہے تھے۔ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے طلاق لی، ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ سے خوش نہیں تھیں، وہ ایک عرصے تک نظر انداز کرتی رہیں، صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر ثانیہ نے انتہائی قدم اٹھایا۔

یاد رہے کہ ثنا جاوید نے گلوکار عمیر جیسوال سے پہلی شادی کی تھی جبکہ شعیب ملک نے پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔دونوں اسٹارز کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر دسمبر 2022 میں بھارتی میڈیا میں شائع ہوئی تھیں اور شوبز ویب سائٹس نے مستند ذرائع کا حوالہ دیے بغیر ان کے درمیان اختلافات کی خبریں دی تھیں۔کئی ماہ سے طلاق کی افواہیں گردش کرنے کے بعد دونوں نے باضابطہ طور پر اس حوالے سے نہ تصدیق کی اور نہ تردید کی ہے تاہم میڈیا رپورٹ کے مطابق اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شعیب ملک کے اہل خانہ نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے طلاق کی تصدیق کردی ہے۔

شعیب ملک کے بہنوئی اور اہل خانہ نے ایک میڈیا گروپ سے بات چیت سے تصدیق کی کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان باقاعدہ طلاق ہوچکی ہے، یاد رہے کہ دونوں کے درمیان پہلے ہی علیحدگی کی خبریں وائرل ہوگئی تھیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان کے اہل خانہ نے بتایا کہ ثانیہ مرزا شعیب ملک کے دوسری خواتین کے ساتھ دوستی اور میل ملاپ سے ناخوش تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے طلاق کا فیصلہ کیا۔یہ بھی انکشاف ہوا کہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی میں شعیب ملک کے اہل خانہ نے شرکت نہیں کی، شعیب ملک کی فیملی ثانیہ مرزا سے شادی ختم ہونے پر ناخوش ہے، کرکٹر کے خاندان کو ثنا جاوید سے شادی کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…