پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کو شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

datetime 17  جنوری‬‮  2024 |

ڈنیڈن(این این آئی)تیسرے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 45 رنز سے باآسانی شکست دیکر 5 میچز کی سیریز میں 0ـ3 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی، کیویز نے پاکستان کو 225 رنز کا ہدف دیا تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 179 رنز بنا سکی،16 چھکوں، 5 چوکو سے سجی صرف 62 گیندوں پر 137 رنز کی شاندار جارحانہ اننگز کھیلنے پر فن ایلن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تیسرے میچ میں بھی پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ہیملٹن اور آکلینڈ کے بعد ڈنیڈن میں بھی کیوی بلے بازوں نے اننگز کا جارحانہ کا آغاز کیا اور پاکستانی باؤلرز کی خوب دھلائی کی۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری، حارث رؤف نے ڈیون کنوے کو 7 رنز پر آؤٹ کیا جس کے بعد کیوی بلے بازوں نے باؤلرز پر رحم نہ کھایا، فن ایلن اور ٹم سیفرٹ نے شاندار پارٹنرشپ بنائی۔فن ایلن نے صرف 62 گیندوں پر 137 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی جارحانہ باری میں 16 چھکے اور 5 چوکے مار کر پاکستانی باؤلنگ لائن کو بے بس کردیا۔نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 153 رنز کے مجموعے پر گری، ٹم سیفرٹ 31رنز بنا کر محمد وسیم جونیئر کا شکار بنے۔تیسری وکٹ 174 رنز کے مجموعے پر گری، محمد نواز نے ڈیرل مچل کو صرف 8 رنز پر آؤٹ کیا، چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فن ایلن تھے جو 137 رنز بنا کر زمان خان کا شکار بنے۔

کیویز کی نچویں وکٹ 214 رنز کے مجموعے پر گری، مارک چیپمین صرف ایک رن بنا سکے،مچل سینٹنر نے 4 اور گلین فلپس 19نے رنز بنائے، اس طرح نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنا کر مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 225 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، زمان خان، محمد نواز اور محمد وسیم جونئیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔حارث رئوف ایک بار پھر پاکستان کے سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے، انہوں نے 4 اوورز میں 60 رنز دیے، محمد نواز نے 4 اوورز میں 44 اور شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز 43 رنز دئیے۔پوری اننگز میں پاکستانی بولرز نے اٹھارہ چھکے اور بارہ چوکے کھائے۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کی کارکردگی ایک بار پھر مایوس کن ثابت ہوئی۔

قومی ٹیم کے اوپنرز آج پھر ناکام رہے، صائم ایوب صرف 10 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کا شکار بنے، جس کے بعد محمد رضوان بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور مچل سینٹر کی گیند پر 24 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔پاکستان کی تیسری وکٹ 95 رنز کے مجموعے پر گری، فخر زمان 19 رنز بنا کر لوکی فرگوسن کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔اعظم خان بھی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور صرف 10 رنز بنا کر میٹ ہنری کی گیند پر گلین فلپس کو کیچ دے بیٹھے جس کے بعد افتخار احمد صرف ایک رن بنا کر واپس لوٹ گئے۔بابر اعظم سب سے کامیاب بلے باز رہے، انہوں نے 37 گیندوں پر 58 رنز بنائے، وہ 134 رنز کے مجموعے پر اش سودھی کا شکار بنے۔

محمد نواز نے 28 بنائے جب کہ شاہین آفریدی 16 اور محمد وسیم جونئیر ایک رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کی پوری ٹیم 20 اوورز پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنا سکی اور اس طرح اسے میزبان ٹیم کے ہاتھوں 45 رنز سے شکست کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 2، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن، مچل سینٹنر اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔16 چھکوں، 5 چوکو سے سجی صرف 62 گیندوں پر 137 رنز کی شاندار جارحانہ اننگز کھیلنے پر فن ایلن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…