جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

پہلا ٹی 20،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دے دی

datetime 12  جنوری‬‮  2024 |

آکلینڈ (این این آئی)نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 46 رنز سے شکست دے دی،نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 227 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں گرین شرٹس 180 پر ڈھیر ہوگئی ،پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 57رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے، اوپنر صائم ایوب 27، محمد رضوان 25، فخر زمان 15 اور افتخار احمد نے 24 رنز بنائے، دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا، 4 وکٹیں لینے والے کیوی باؤلر ٹم ساؤتھی 150 ٹی 20 وکٹیں لینے والے پہلے عالمی کھلاڑی بن گئے،دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ـ 14 جنوری 2024 سیڈن پارک، ہیملٹن میں کھیلا جائیگا ۔

تفصیلات کیمطابق جمعہ کو نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 227 رنز کا ہدف دیا،ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 18 اوورز میں 180 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو 46 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔آکلینڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔میزبان ٹیم نے ابتدا سے ہی جارحانہ بیٹنگ کی، فن ایلن 15 گیندوں پر 34 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، کپتان کین ولیمن سن نے 42 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ان کے علاوہ ڈیرل مچل نے 27 گیندوں پر 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر عامر جمال نے 4 اوورز میں 56 اور ڈیبیو کرنے والے لیگ اسپنر اسامہ میر نے 4 اوورز میں 51 رنز دئیے۔ڈیبیو کرنے والے عباس آفریدی نے 4 اوورز میں 34 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں جبکہ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ان کے علاوہ حارث رؤف نے دو کیوی کھلاڑیوں کا شکار کیا۔نیوزی لینڈ نے 227 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں گرین شرٹس 180 پر ڈھیر ہوگئی ،پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 57رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے، اوپنر صائم ایوب 27، محمد رضوان 25، فخر زمان 15 اور افتخار احمد نے 24 رنز بنائے، دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا،میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کی فیلڈنگ ناقص رہی، بابر اعظم اور افتخار احمد نے کیچ ڈراپ کیے۔

سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کر رہے تھے جبکہ لیگ اسپنر اسامہ میر اور فاسٹ باؤلر محمد عباس آفریدی نے ڈیبیو کیا، اسامہ میر کو سعید اجمل اور عباس آفریدی کو عمر گل نے کیپ دی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایڈم ملنے اور بین سیئرز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اش سودھی نے ایک وکٹ لی۔میچ میں 4 وکٹیں لینے والے کیوی باؤلر ٹم ساؤتھی 150 ٹی 20 وکٹیں لینے والے پہلے عالمی کھلاڑی بن گئے۔اس فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی، سیریز کا دوسرا میچ ـ 14 جنوری سیڈن پارک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جارحانہ بلے بازی کرنے پر مڈل آرڈر بلے باز ڈیرل میچل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…