بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات، فضائی کرایوں میں بڑی کمی کا فیصلہ

datetime 30  دسمبر‬‮  2023 |

دبئی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے ہوائی کرایوں میں جنوری کے وسط کے بعد 50فیصد تک کمی کا امکان ہے، زیادہ مانگ والے راستوں پر ہوائی کرایوں میں بڑی کمی کی توقع ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سالانہ شاپنگ فیسٹیول کی وجہ سے دبئی کے کرائے اس وقت 25سے 50فیصد زیادہ ہیں۔ٹریول انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق فضائی کرایوں میں 50سے 60فیصد تک کمی کی جا سکتی ہے۔ شاپنگ سیزن ختم ہونے پر فضائی کرایوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔دبئی میں قائم ایم پی کیو ٹریول اینڈ ٹورازم کے سی ای او میلون پراڈو نے بتایا کہ فضائی کرایوں میں کمی جنوری 2024کے دوسرے اور تیسرے ہفتے سے نظر آئے گی۔دنیا بھر سے سیاحوں کی آمد کی وجہ سے اس وقت دبئی کے ہوائی کرایے زیادہ ہیں۔

بڑے ٹور گروپس کی طرف سے کی گئی بڑی بکنگ کی وجہ سے ہوائی کرایے بھی غیر معمولی ہیں۔دبئی میں کام کرنے والے فلپائنی سردیوں کی تعطیلات کے لیے گھر چلے گئے ہیں۔ ان کی واپسی کی وجہ سے کرایوں میں کمی نہیں کی جائیگی۔ فروری تک فلپائن جانے والے راستوں پر کرائے زیادہ رہیں گے۔منیلا سے دبئی کا کرایہ جنوری کے آخر میں 2,000درہم ہو جائے گا جبکہ اس وقت یہ 5,000درہم ہے۔دبئی سے پیرس کا کرایہ 2722درہم ہوگا جبکہ ایمسٹرڈیم سے دبئی کا کرایہ 3005درہم ہوگا۔سان فرانسسکو سے دبئی کا کرایہ فی الحال 7600 AEDہے۔ جنوری کے وسط میں کرایہ 5,943درہم ہو گا جبکہ بوسٹن سے دبئی کا کرایہ 4,276درہم ہو گا۔15سے 29جنوری تک دبئی سے لندن تک یک طرفہ اکانومی کلاس کا کرایہ 2140درہم ہوگا۔ اس وقت یہ 5135درہم ہے۔ نیویارک سے دبئی کا کرایہ 3519درہم ہوگا جبکہ اس وقت 6487درہم ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…