اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو مختلف صورتوں اور نسلوں میں پیدا کیا ہے۔ ہر انسان اپنے رنگ، نسل اور زبان کی وجہ سے دوسروں سے مختلف ہے بلکہ انھیں خصوصیات کے باعث اسے مختلف قوموں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ لیکن آپ یہ پڑھ کر حیران رہ جائیں گے کہ اب انگلیوں کے نشانات (فنگر پرنٹس) کی مدد سے بھی انسان کی نسل اور اس کی شخصیت کا پتا لگایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین بشریات نے اپنی تحقیق کیلئے افریقی، یورپی اور امریکی نسل سے تعلق رکھنے والے افراد کو چُنا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ تینوں نسلوں سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین کے انگلیوں کے نشانات میں واضع فرق موجود تھا جس کے بعد وہ ثابت کرنے میں کامیاب رہے کہ فنگر پرنٹس کی مدد سے کسی بھی شخص کی نسل کا بھی پتا لگایا جا سکتا ہے۔
آپ کا تعلق کس نسل سے ہے، فنگر پرنٹس کی مدد سے پتا چل جائے گا
6
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں