منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شاداب خان پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے

datetime 20  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شاداب خان پنجاب پولیس کا حصہ بن گئے اورپنجاب پولیس نے نامور کرکٹر شاداب خان کو اپنا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیاہے ، قومی کرکٹر شاداب خان سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اورمیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی ۔ کرکٹر شاداب خان نے پنجاب پولیس کا یونیفارم زیب تن کیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے گئے،سٹار پلئیر شاداب خان نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنے پر آئی جی پنجاب کو سلیوٹ کیا، پنجاب پولیس کی نمائندگی دینے پر شکریہ ادا کیا۔

ایمبیسیڈر مقرر ہونے کے بعد شاداب خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئی جی پنجاب کی طرف سے برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا جانا میرے لئے باعث اعزاز ہے، آج نہایت خوشی ہے کہ پنجاب پولیس کا حصہ بن رہا ہوں ، پنجاب پولیس کے ساتھ منسلک ہو کر اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔ شاداب خان نے مزیدکہاکہکبھی سوچا نہیں تھا کہ پنجاب پولیس کا حصہ بنوں گا ، بوقت ضرورت پنجاب پولیس کیلئے ہمیشہ دستیاب رہونگا ۔ ایمبیسیڈر مقرر ہونے کی تقریب کے بعد ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف حصوں کا وزٹ کروایا،شاداب خان کو پنجاب پولیس کی ورکنگ اور مختلف شعبوں بارے آگاہی دی گئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پاکستان کے سٹار پلئیر شاداب خان کا ایمبیسیڈر مقرر ہونا پنجاب پولیس کیلئے خوش آئند ہے، ماضی میں بھی کئی نامور اتھلیٹس اور سپورٹس مین پنجاب پولیس کا حصہ رہ چکے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس فورس میں سپورٹس مینوں کی حوصلہ افزائی کیلئے مزید اقدامات جاری رہیںگے ۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…