جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

علی ترین نے 3 برس بعد غلطی پر رضوان سے معافی مانگ لی

datetime 13  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے 3 برس قبل کی گئی اپنی غلطی پر قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان سے معافی مانگ لی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ماضی کی ایک پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے اپنی ٹیم کے کپتان سے معافی مانگ لی۔ماضی کی پوسٹ میں علی ترین نے محمد رضوان کی کارکردگی پر سوال اْٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی نہیں ہیں۔

انہوں نے ماضی کی پوسٹ کا حوالے دیتے ہوئے لکھا کہ اس وقت وہ کراچی کنگز کے لیے کھیل رہے تھے اور انہوں نے ہی ہمیں ایسا سوچنے پر مجبور کیا تھا۔علی خان ترین نے مذکورہ پوسٹ میں ہنسنے والے اور دونوں ہاتھ جوڑے ہوئے ایموجی اور ‘غلط فہمی معاف’ کے ہیش ٹیگ کا اضافہ بھی کیا ہے۔خیال رہے کہ ملتان سلطانز کے مالک نے 2020ء میں پی سی بی میڈیا کی ایک پوسٹ کو ری شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے انگلینڈ کے دورے پر جانے والے قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ پر سوال اْٹھاتے ہوئے لکھا تھا کہ شان مسعود کو اسکواڈ میں کیوں نہیں شامل کیا گیا؟ وہ بابر اعظم کے مقابلے میں پی ایس ایل کے تیسرے سب سے بہتر اسٹرائیک ریٹ پر کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی ہیں، ان کی کپتانی میں قومی ٹیم پانچویں سے پہلی پوزیشن پر آئی مضحکہ خیز ہے کہ وہ اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

علی ترین کی مذکورہ پوسٹ پر ایک صارف نے سوال کیا کہ قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں سے کس کی جگہ شان مسعود کو شامل کرنا چاہیں گے؟ جس پر انہوں نے محمد رضوان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی نہیں ہیں تاہم اب انہوں نے ماضی میں دیے گئے اپنے اس بیان کو غلط فہمی قرار دے دیا ہے۔واضح رہے کہ محمد رضوان ہی وہ خاص کھلاڑی ہیں جن کی قیادت میں 2021ء میں ملتان سلطانز بہترین کارکردگی پیش کر کے پی ایس ایل کی فاتح قرار پائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…