جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

میرا تعلق کسی بھی سیاسی پارٹی سے نہیں ہے ،میرے خلاف جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں،بشریٰ انصاری

datetime 9  دسمبر‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی) شوبز انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت پیش کی ہے کہ میرے بیان کو غلط رنگ دے کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا جارہا ہے کہ نواز شریف نے میرے والد کو رشوت دی تھی، ایسا کچھ نہیں ہے،میں نواز شریف کی بہت عزت کرتی ہوں، میرا تعلق کسی بھی سیاسی پارٹی سے نہیں ہے لہذا میرے خلاف جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں۔بشریٰ انصاری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہاکہ حال ہی میں کراچی آرٹس کونسل میں ایک سیشن کیلئے مجھے مدعو کیا گیا تھا جہاں میرے مرحوم والد بشیر احمد کے بارے میں گفتگو ہوئی تھی، میرے والد ایک بیباک صحافی تھے اور سیشن کے دوران ان کی زندگی کے پہلووں کا ذکر ہوا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ اسی گفتگو کے دوران میں نے اپنے والد کی زندگی کا ایک واقعہ سنایا تھا جس میں نواز شریف کی پارٹی کا ایک رہنما میرے والد کو رشوت دینے آیا تھا،میرے والد نے رشوت لینے سے انکار کردیا تھا لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اس رہنما کو نواز شریف نے نہیں بھیجا تھا کیونکہ ہر پارٹی میں اس طرح کے لوگ ہوتے ہیں جو اپنے لیڈر کے کہنے پر نہیں بلکہ خود اپنے مفاد کے لیے اس طرح کے کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرے بیان کو غلط رنگ دے کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا جارہا ہے کہ نواز شریف نے میرے والد کو رشوت دی تھی، ایسا کچھ نہیں ہے،میں نواز شریف کی بہت عزت کرتی ہوں، میرا تعلق کسی بھی سیاسی پارٹی سے نہیں ہے لہذا میرے خلاف جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ ایک شہری ہونے کے ناطے مجھے بھی ہر حکومت سے کہیں نہ کہیں اختلاف رہا ہے لیکن میں نے کبھی کسی بھی سیاسی پارٹی کے خلاف بیان نہیں دیا کیونکہ میں اپنی رائے اپنی حد تک رکھتی ہوں اور ووٹ کے وقت اپنی رائے کا استعمال کرتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ ہر حکومت نے اپنے دور میں اچھے کام بھی کیے اور غلط کام بھی کیے ہیں جن کے نتائج ہم آج تک بھگت رہے ہیں، نواز شریف نے پنجاب میں ترقیاتی کام کرواکے پورے پنجاب کا نقشہ ہی بدل ڈالا،عمران خان نے اسپتال بنوائے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی سے میرا شکوہ ہے کہ انہوں نے اندرونی سندھ پر توجہ نہیں دی، اسی طرح ایم کیو ایم نے اپنے دور میں اختیار ہونے کے باوجود بھی کراچی کے لیے کام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ برائے مہربانی! مجھے کسی بھی سیاسی پارٹی کے ساتھ نہ جوڑیں اور میرے بیان کو غلط رنگ دے کر نہ پھیلائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…