منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ٹی20 ورلڈکپ 2024 سے قبل آئی سی سی نے ”لوگو” تبدیل کردیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی20 ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی لوگو تبدیل کردیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈکپ کی مناسبت سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فاتح ٹیم انگلینڈ کے علاوہ پاکستان، بھارت، نیوزی لیںڈ کو نمایاں دیکھایا گیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ اگلے سال ویسٹ انڈیز میں شیڈول ہے اور نئے لوگو میں میزبان ملک کے کھجور کے درختوں اور کے اسٹرائپس کو خراج عقیدت پیش کرنے والا ایک مخصوص پیٹرن شامل ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ اگلے برس 4 سے 30 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا۔

قبل ازیں ویسٹ انڈیز کے رکن ملک ڈومینیکا نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے میچز کی میزبانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا، حکومت نے موقف اپنایا تھا کہ میگا ایونٹ سے قبل مقررہ وقت پر انفرا اسٹرکچر تیار نہیں کرسکتے، اس وجہ سے میگا ایونٹ سے دستبردار ہورہے ہیں۔خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول ایونٹ میں پہلی بار 20 ٹیمیں شامل ہوں گی جنہیں 5، 5 ٹیموں کے 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں کْل 55 میچز کھیلے جائیں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…