منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

رونالڈو کی ڈائٹ ناسا کے سائنسدان سیٹ کرتے ہیں،رمیز راجا کا بیان وائرل

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور سابق کرکٹر رمیز راجا اپنے ایک اور بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ’ رتگال کے اسٹار فٹبالر رونالڈو کا ڈائٹ پلان کوئی اور نہیں بلکہ نا سا کے سائنسدان تیار کرتے ہیں۔ رمیز راجا کا رونالڈو کی ڈائٹ سے متعلق یہ منفرد تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس پر صارفین کی جانب سے سابق چیئرمین پی سی بی پر تنقید اور ان کا مذاق بھی بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں ویسٹ انڈیز ٹیم کے لیجنڈ کرکٹرویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا گپتا نے سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو اپنے والد کی تضحیک پر ہنستے دیکھ کر سخت ناراضی کا اظہار کیا تھا۔نجی ٹی وی چینل پر ایک شو کی میزبان نے لیجنڈ کرکٹرویوین رچرڈز کی رنگت کا مذاق اڑاتے ہوئے انہیں مسٹر کالیا کہہ کر پکارا تھا ، اس پروگرام میں رمیز راجا بطور مہمان شریک تھے جو کہ میزبان کی باتوں پر خوب ہنسے۔ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ویوین رچرڈز کی بیٹی اداکارہ مسابا گپتا نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ڈئیر سر رمیز راجا، شائستگی ایک ایسی خوبی ہے جو بہت کم لوگوں کے پاس ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…