منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی سی سی نے ٹرانس جینڈر خواتین کے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹرانس جینڈر خواتین جن میں مردوں کی طرح بلوغت کے اثرات پائے گئے ہوں ان کے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی۔آئی سی سی کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق خواتین ٹرانس جینڈرز کے انٹرنیشنل کرکٹ پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور اگلے دو سال میں اس پالیسی کا مکمل طور پر جائزہ لیا جائے گا۔آئی سی سی کے مطابق گورننگ باڈی نے 9 ماہ کی مشاورت کے بعد یہ تجویز کیا کہ خواتین کے مقابلوں میں خواتین کی شمولیت، ان کی عزت نفس اور حفاظت یقینی بنائی جائے۔

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف الارڈس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈر خواتین کی شمولیت سے متعلق پالیسی تفصیلی مشاورت کے بعد بنائی گئی جس میں تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھا گیا۔انہوںنے کہاکہ پالیسی بناتے وقت ہماری اولین ترجیح انٹرنیشنل اسپورٹس سے وابستہ خواتین کھلاڑیوں کی سالمیت اور حفاظت رہی۔ڈومیسٹک کرکٹ میں ہر کرکٹ بورڈ اپنی سطح پر خود فیصلے کرنے کا مجاز ہو گا۔

خیال رہے کہ رواں برس ستمبر میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ڈینیلی مک گاہے انٹرنیشنل کرکٹ میں حصہ لینے والی پہلی کرکٹر بنی تھیں۔یاد رہے کہ کرکٹ کے علاوہ دیگر اسپورٹس میں بھی ٹرانس جینڈرز خواتین کے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد ہو چکی ہے۔جون 2022 میں سوئمنگ کی گورننگ باڈی نے بھی ٹرانس جینڈر خواتین کے سوئمنگ کے مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی تھی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…