جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سہیل تنویر جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویر کو قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ۔سہیل تنویر نے 2007 میں اپنے انٹرنیشنل کریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے 2 ٹیسٹ 62 ون ڈے انٹرنیشنل اور 57 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر130 وکٹیں حاصل کیں اور 612 رنز اسکور کیے۔

سہیل تنویر کا پہلا اسائنمنٹ اے سی سی انڈر 19 ایشیا ء کپ کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم کا انتخاب ہوگا جو آٹھ سے سترہ دسمبرتک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا جس کے بعد پاکستان انڈر 19 ٹیم تیرہ جنوری سے چار فروری تک سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں حصہ لے گی۔

سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ یہ تقرری ان کے لیے اعزاز ہے جس کے لیے وہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا ء اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ ایک بہت اہم ذمہ داری ہے اور وہ اس چیلنج کے لیے تیار ہیں۔وہ ینگ ٹیلنٹ میں یقین رکھتے ہیں اور ان کا ارادہ ہے کہ کامیابی کے لیے گراس روٹ لیول سے انٹرنیشنل لیول تک ایک پاتھ وے تیار کیا جائے ہماری پہلی ذمہ داری انڈر 19 ایشیا کپ اور انڈر19 ورلڈ کپ کے لیے مضبوط ٹیم کی تشکیل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…