جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

نسیم شاہ کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے نویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے علیحدگی اختیار کرلیں گے۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سال 2019ء سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے وابستہ فاسٹ بولر نسیم شاہ ذاتی وجوہات کی بنا پر فرنچائز سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں۔

دوسری جانب پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی فرنچائزز نسیم شاہ کی خدمات حاصل کرنے کی خواہاں ہیں جبکہ ایک ٹیم نے روابط بڑھانا بھی شروع کردیئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان پی ایس ایل 8 کے میچ کے دوران نسیم شاہ بظاہر مایوس نظر آئے تھے، بعدازاں مداحوں کی جانب سے انہیں اگلے سیزن میں فرنچائز سے الگ ہونے کا مشورہ دیا گیا تھا۔فاسٹ بولر ایشیاکپ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوکر ورلڈکپ سے باہر ہوگئے تھے جبکہ انہیں دورہ آسٹریلیا کیلئے بھی ڈراپ کردیا گیا ہے تاکہ وہ صحتیاب ہوسکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…