ممبئی ( این این آئی) آئی سی سی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ٹاس کے وقت سکے کو دور پھینکنے پر نیا تنازع سامنے آگیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس ( ٹوئٹر )پر ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں کہ بھارتی کپتان روہت شرما ٹاس کے دوران سکے کو اتنا دور پھینک دیتے ہیں کہ حریف کے کپتان کو معلوم نہیں چلتا کہ ٹاس کون جیتا ہے جبکہ میچ ریفری بتاتا ہے کہ ٹاس بھارت جیت گیا ہے۔ورلڈکپ میچز کے دوران بھارتی کپتان کے دیگر ٹیموں کے ساتھ بھی ٹاس کے وقت سکے کو دور پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
میگا ایونٹ کے دوران روہت نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ جبکہ گروپ میچز کے دوران پاکستان، افغانستان انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور سری لنکا کے خلاف میچز میں ٹاس جیتا تھا۔دوسری جانب گزشتہ روز ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میچ میں آئی سی سی کی اجازت کے بغیر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے میچ سے قبل پچ تبدیل کردی تھی۔سیمی فائنل کیلئے پہلے سے مختص پچ استعمال نہیں کی گئی بلکہ یہ میچ اس 6 نمبر پچ پر ہورہا ہے جس پر پہلے ہی 2 میچز کھیلے جاچکے ہیں اور یہ پچ بھارتی اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔