ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

عالمی زبانوں کا مستقبل

datetime 29  ستمبر‬‮  2015 |

امریکی طلبا کی ایک لاکھ سے بھی کم تعداد نے کسی غیر ملکی زبان کو سیکھنے کی خواہش مند ہے لیکن اگر آپ پیسہ کمانے کے خواہش مند ہیں تو آپ کو کوئی نہ کوئی غیر ملکی زبان ضرورسیکھنا ہوگی۔ کیونکہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان چینی ہے جس کے بعد ہندی اور اردو کا نمبر آتا ہے۔ دنیا بھر میں انگریزی 527ملین افراد کی مادری زبان ہے اسی طرح عربی 100ملین افراد کی مادری زبان ہے جبکہ اسپینش 389ملین افراد کی مادری زبان ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سات ارب افراد میں سے 467ملین افراد عربی،1.39ارب افراد چینی زبان،250ملین افراد بنگالی، 588ملین افراد ہندی یا اردو۔ 193ملین افراد پرتگیزی، 67ملین افراد اطالوی، 132ملین افراد جرمن، 123ملین افراد جاپانی،118ملین افراد فرانسیسی اور 254ملین افراد روسی زبان بولتے ہیں۔دوسری طرف برٹش کونسل تھنک ٹینک کے سروے کے مطابق دنیا بھر میں انتہائی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی بیس معشیتیں ہیں جس میں ”برکس”ممالک یعنی برازیل روس بھارت اور چین بھی شامل ہیں۔2050تک چین اور بھارت انتہائی ترقی یافتہ معشیتیں بن چکی ہوں گی آبادی اور اعدادوشمار کے مطابق چینی اور ہندی زبانوں نے اس انڈیکس میں 1300پوائنٹس حاصل کئے ہیں جبکہ بنگالی کو 750پوائنٹس اردو کو 460پوائنٹس انڈونیشیائی کو 320پوائنٹس، اسپینی زبان کو 290پوائنٹس، پرتگیزی کو 240پوائنٹس، عربی کو 210پوائنٹس روسی زبان کو 130پوائنٹس ویت نامی زبان کو 110پوائنٹس ترکی زبان کو 100پوائنٹس فارسی کو 90پوائنٹس، تھائی زبان کو 60پوائنٹس کوریائی زبان کو 50پوائنٹس ملے ہیں۔تھنک ٹینک کے مطابق 2050تک ہندی ، بنگالی ، اردو اور انڈونیشائی زبانیں کاروباری دنیا پرحکمرانی کریں گی اور پیسہ کمانے کے لئے ان زبانوں کا علم ضروری ہوگا۔اسی طرح سپینش ، پرتگیزی ، عربی اور روسی زبان بھی پیسہ کمانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ جرمن ماہر زبان اولرچ امن کی پندرہ سالہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں چاہے سب سے زیادہ بولے جانی والی زبان چینی ہے لیکن اس کے سیکھنے والوں کی تعداد کم ہے اسی طرح اسپینی زبان کے سیکھنے والے بھی کم ہی ہیں اور تیسرے نمبر پر ہے فرانسیسی زبان جس کے جاننے والے کم ہوتے چلے جارہے ہیں۔ اسی طرح دنیا بھر کے 101ملکوں میں انگریزی بولی جاتی ہے دنیا کے 60ملکوں میں عربی بولی جاتی ہے 51ممالک میں فرانسیسی زبان 33ممالک میں چینی زبان31ملکوں میں اسپینی زبان 29ملکوں میں فارسی زبان 18ملکوں میں جرمن زبان 16ملکوں میں روسی زبان13ملکوں میں انڈونیشائی زبان اور 12ملکوں میں پرتگیزی زبان بولی جاتی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…