جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

بابراعظم کیساتھ افیئر، ہانیہ عامر بول پڑیں

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ افیئر کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو کہ اداکارہ ہانیہ عامر اور بابر اعظم کے دو مختلف انٹرویوز کی کلپ کو ایڈیٹ کرکے بنائی گئی ہے۔انٹرویو میں ہانیہ عامر اور بابر اعظم کو ایک دوسرے کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک ایک کلپ میں دونوں اسٹارز کو گاڑی میں ایک ساتھ سفر کرتے ہوئے بھی دِکھایا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر اور بابر اعظم کی دیگر ویڈیو کلپس کو شامل کرتے ہوئے بیک گراوْنڈ میوزک میں گلوکار اُسامہ علی کا مقبول ترین گانا “چال چل تو اپنی، میں تجھے پہچان لوں گا” چل رہا ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ہانیہ عامر کا نام بابر اعظم کے ساتھ جوڑنا شروع کردیا اور اداکارہ کو ’بھابھی‘ کہہ کر پکارنے لگے۔صارفین نے ہانیہ عامر کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے کہا کہ “ہانیہ صرف بابر کی ہے”، کچھ صارفین نے یہ نعرہ بھی لگایا کہ “ہماری بھابھی کیس ہو، ہانیہ جیسی، ہانیہ جیسی”۔کچھ صارفین نے تو ہانیہ عامر سے یہ بھی کہا کہ “بابر بھائی سے شادی کرلیں”۔

ہانیہ عامر کی انسٹاگرام پوسٹ پر صارفین کے کپتان بابر اعظم سے متعلق کمنٹس:دوسری جانب ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں سے تنگ آکر بالآخر اپنے اور بابر اعظم کے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “بابر بھائی ہیں، برو”۔اداکارہ کے ردعمل نے اُن تمام مداحوں کے دل توڑ دیے جو ہانیہ عامر اور بابر اعظم کو ایک ساتھ دیکھنے کے خواہشمند تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…