جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

اقتصادی راہداری پر کام کرنیوالے پاکستانیوں کیلئے ویزا شرائط نرم کرنیکاچینی اعلان

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عوامی جمہوریہ چین کی 66 ویں قومی سالانہ دن کے موقع پر اسلام آباد میں متعین جوانسال چینی سفیر سن وائے ڈونگ نے اعلان کیا ہے کہ چین پاک اقتصادی راہداری کی تیز رفتار تکمیل کے لئے اس اکنامک ڈور کے متعلق پاکستان کے ہنرمندنیم ہنر مند افراد پر چین ویزہ پابندیاں نرم کرے گا۔ لاہور میں چینی قونصل خانہ کام شروع کر دے گا۔ چین کی قومی ائیر لائین چائنا ائیر بیجنگ سے اسلام آباد کی براہ راست پرواز بھی شروع کرے گی۔ وہ پیر کی شب اپنے ملک کے چھیاسٹھویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں چینی قومی دن کی چھیاسٹھویں سالگرہ کا کیک صدر مملکت ممنون حسین نے تالیوں کی گونج میں کاٹا۔ روزنامہ جنگ کے صحافی حنیف خالد کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقیات احسن اقبال وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ ، پاکستان کی مسلح افواج کے سینئر عہدیدار، سابق نگران وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین، پارلیمنٹ کی CPECکے چیئرمین مشاہد حسین ، پلاننگ کمیشن کے سابق ڈپٹی چیئرمین محمد اکرم ذکی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد اکرم شیخ، سابق نائب صدر بلال احمد ایڈووکیٹ ، سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ، نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری سمیت سینئر سول و فوجی بیوروکریٹ، ارکان پارلیمنٹ ، جڑواں شہروں کے ممبروں کے سابق و موجودہ صدور، عہدیدار، سابق سیکرٹری جنرل وزارت خارجہ اکرم شیخ اور ملک کی دیگر اعلیٰ شخصیات کے علاوہ درجنوں غیر ملکی سفیروں نے شرکت کی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے خلاف توقع چینی سفیر کی تقریر اور کیک کاٹنے کے بعد مختصر خطاب بھی کیا۔ چینی سفیر نے اپنے خطاب میں بتایا کہ چھیاسٹھ سال قبل چینی قوم نے جاپان کی حملہ آور فوج کو شکست دیکر آزادی حاصل کی۔ گزشتہ 3 عشروں میں چین کی حالت ہی بدل چکی ہے۔ چین دنیا کی ایک اہم اقتصادی قوت ہے۔ چین کے صدر کی گزشتہ اپریل کے دورہ اسلام آباد سے پاک چین دوستی ایک تاریخ ساز سٹریٹجک پارٹرنر شپ میں تبدیل ہوگئی ہے۔ CPECدونوں ملکوں کے عوام کی ترقی خوشحالی، سلامتی یکجہتی کی ضمانت بنے گا۔ چند ہفتے قبل بیچنگ میں چین کی مسلح افواج کی تاریخ ساز پریڈ میں جب پاکستانی مسلح افواج کے دستے گزرے تو چین کے صدر اور دوسری اعلیٰ شخصیات نے کھڑے ہوکر مسلسل تالیاں بچا کر اپنے برادر ہمسایہ دوست ملک کے ساتھ اپنے انمٹ اخوت کے رشتوں کا دنیا بھر کے سامنے اظہار کر دیا۔ اس سے ثابت ہوگیا کہ چین اور پاکستان کے عوام یک جان دو قالب ہیں، تقریب کے آخر میں سنگ کیانگ کے چین ثقافتی طائفے نےمہیرا لعقول فن کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھئے: آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 50کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…