ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

منیٰ بھگدڑ میں بیوی کو زندہ بچانے والا پاکستانی ہیرو ٹیچر

datetime 29  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جانباز پاکستانی ٹیچر نے منیٰ بھگدڑ کے دوران وہیل چیئر پر بیٹھی اپنی بیوی کو کمال بہادری سے بچا لیا۔48 سالہ پاکستانی ٹیچر عالم زیب نے بتایا کہ قاتل بھگدڑ کے دوران میں موت کے منہ میں جا کر واپس آیا ، عالم نے بتایا کہ بھگدڑ شروع ہوئی تو میں نے سب سے پہلے اپنی ویل چیئر پر بیٹھی بیوی کو رش سے باہر نکالنے کی کوشش کی۔عالم زیب نے بتایا کہ اس نے بیوی کی ویل چیئر کو مضبوطی سے پکڑ لیا اور پھر اسے باہر دھکیلنے میں کامیاب ہوگیا لیکن اس دوران میں لوگوں کے ہجوم میں بری طرح پھنس گیا تھا اللہ نے بال بال جان بچائی ہے۔عالم زیب نے بتایا کہ منیٰ میں بھگدڑ ایرانی اور افریقی گروپ میں ٹکراﺅ کے بعد شروع ہوئی تھی ، عالم زیب نے بتایا کہ گرنے کی وجہ سے میری بازو بری طرح متاثر ہوئی۔عالم زیب نے بتایا کہ مجھے اپنی بیوی کی فکر تھی میں نے کافی کوشش کے بعد اسے رش سے نکال دیا تھا لیکن فکر مند تھا کہ اتنے ہجوم میں شاید اس کا بچنا ناممکن ہوگا لیکن خوش قسمتی سے وہ بالکل ٹھیک تھی۔پشاور سے تعلق رکھنے والا یہ جوڑا واقعہ خوش قسمت ہے جوکہ اتنی خوفناک بھگدڑ سے محفوظ نکلنے میں کامیاب ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…