جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

رشمیکا اور کترینہ کے بعد سارہ ٹنڈولکر اور شبمن گل کی جعلی تصویر وائرل

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکاراوں رشمیکا منڈانا اور کترینہ کیف کے بعد سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کی بھارتی کرکٹر شبمن گل کے ساتھ ایک جعلی تصویر وائرل ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رشمیکا اور کترینہ کے بد اب شبمن گل اور سارہ ٹنڈولکر کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان دونوں کو ایک دوسرے کیساتھ خوشی سے تصویر بنوانے کیلئے پوز دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر دیکھ کر کئی سوشل میڈیا صارفین تو یہ سمجھنے لگے کہ ان دونوں نے اپنے رشتے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے تاہم کچھ لوگ اس بات کو سمجھنے میں کامیاب رہے کہ یہ تصویر جعلی ہے اور مصنوعی ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی گئی ہے کیونکہ اصل میں سارہ ٹنڈولکر نے یہ تصویر اپنے بھائی ارجن ٹنڈولکر کے ساتھ بنوائی تھی۔

حال ہی میں کئی مشہور بھارتی شخصیات کی آرٹیفیشل انٹلیجنس سے تیار کردہ جعلی تصاویر اور ویڈیوز کا شکار ہونے کے بعد بھارتی حکومت نے بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے ،ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وہ غلط معلومات، ڈیپ فیک اور دیگر مواد غیر قانونی مواد کی نشاندہی اور ان کے خلاف شکایت موصول ہونے کے بعد 36 گھنٹے کے اندر ایسے مواد کو سوشل میڈیا سے ہٹا دیں۔ایڈوائزری میں مصنوعی طور پر تبدیل شدہ تصاویر اور ویڈیوز بنانے والوں کیخلاف سوشل میڈیا کمپنیوں کو 24 گھنٹوں کے اندر کارروائی کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…