اسلام آباد (آن لائن) باہر سے تالا لگے گھروں میں نقب لگانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔چور ڈاکو ایسے موقعوں سے خوب فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات گیلپ سروے کی حالیہ سٹڈی رپورٹ میں سامنے آئی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک شخص چند دنوں کے لئے اپنے گھر کو تالا لگا کے رکھتا ہے تو اس میں چوروں ڈاکوﺅں کی جانب سے نقب لگانے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور گھر میں موجودگی کی وجہ سے ایسے خطرات کم ہوتے ہیں ۔ ملک بھر میں کئے گئے سروے میں کہا گیا ہے کہ 10 فیصد جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ چند دنوں تک تالا لگے مکان میں نقب کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ۔ 26 فیصد نے زیادہ خطرات اور 23 فیصد افراد نے کم خطرات کا اظہار کیا۔ بہارہ کہو پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ تالا لگے مکانات میں نقب اور چوری کرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔
مزید پڑھئے:آپ غریب ہیں یا امیر ۔۔۔ فیصلہ آپ نے کر نا ہے !