بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

قرض سے تنگ لاچار باپ بیٹا فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

علی گڑھ(این این آئی)بھارت کے شہر علی گڑھ کی ایک سڑک پر قرض دار باپ بیٹے کو فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا۔بھارتی میڈیا پر ایک مجبور اور لاچار قرض دار باپ کی اہلیہ اور دو بچوں کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں 45سالہ راج کمار کو علی گڑھ کے ایک بس اسٹینڈ پر بیٹا برائے فروخت کا بینر گلے میں لٹکائے غمگین انداز میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے، بینر پر درج ہے کہ میرا بیٹا برائے فروخت ہے اسے میں بیچنا چاہتا ہوں۔

بھارتی میڈیاکے مطابق راج کمار نے گھر خریدنے کیلئے چندرا پال نامی شخص سے 50ہزار روپے سود پر ادھار لیے تھے لیکن چندرا پال کی ہیرا پھیری کے بعد انہیں جائیداد اور پیسوں دونوں سے ہاتھ دھونا پڑا حتیٰ کہ وہ اس سے پہلے تک چندراپال کو 6لاکھ روپے ادا کرچکے ہیں اور باقی ادائیگی کی کوشش کررہا ہے۔

راج کمار کا کہنا ہے کہ اب چندراپال مجھے میرے بچوں کے سامنے بے عزت کرتا ہے حتی کہ اس نے مجھے اور میرے بچوں کو مار پیٹ کر گھر سے بھی باہر نکال دیا ہے، میرے پاس روزگار کا ذریعہ ہی صرف میرا رکشہ تھا اس رکشے کو بھی چندراپال نے مجھ سے چھین لیا،میں نے جب چندرا پال پر مقدمے کیلئے پولیس اسٹیشن گیا تو انہوں نے ایف آئی آر کاٹنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں باپ کی لاچارگی سے متعلق بتایا گیا ہے کہ قرضے سے تنگ بھارتی شخص اب 8لاکھ میں اپنا چھوٹا سا بیٹا فروخت کرنا چاہتا ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…