ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے مزید دو سے زائد فلسطینی شہید ،تعداد ساڑھے 8ہزار سے زائد ہوگئی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ(این این آئی)غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ 25ویں دن بھی جاری رہا ، فضائی بمباری کیساتھ ساتھ زمینی حملے بھی تیز کر دیے گئے ۔غیرملکی میڈیاکے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیاکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں مزید 219فلسطینی شہید ہوگئے۔بیان کے مطابق 7اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 8525فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ شہید افراد میں 3542بچے اور 2187خواتین بھی شامل ہیں۔اسی طرح اب تک 21ہزار 543افراد زخمی ہوچکے ہیں۔بیان کے مطابق 2 ہزار افراد اب بھی تباہ شدہ عمارات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن میں 1100بچے بھی شامل ہیں۔فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں اور طبی مراکز کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ طبی ٹیموں کے خلاف جنگی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور 130طبی ورکرز شہید ہو چکے ہیں۔بیان کے مطابق اب تک 57طبی مراکز کو اسرائیل نے جان بوجھ کر نشانہ بنایا جن میں سے 32مراکز ایندھن کی کمی یا تباہ ہونے کے باعث بند ہو چکے ہیں۔غزہ کے ترک فرینڈ شپ کینسر اسپتال پر بھی اسرائیل کی جانب سے بمباری کی گئی جس کی و جہ سے اسپتال کا ایک حصہ تباہ ہوگیا اور کینسر کے شکار متعدد مریضوں کو اس وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…