اتوار‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2026 

3 سال قبل چوری ہوجانے والا طوطا پولیس کو اپنا نام بتا کر مالک کے پاس پہنچ گیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2023 |

مارسیلز(این این آئی)انٹرنیٹ پر ایک ویڈیووائرل ہو رہی ہے جس میں ایک طوطے نے پولیس اہلکاروں اپنی شناخت کرائی اور اپنے مالک کو ڈھونڈ لیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مغربی افریقی سرمئی طوطا جسے تین سال قبل فرانس میں چوری کیا گیا تھا، حیرت انگیز واقعات کی ترتیب کے بعد اپنے مالک سے مل گیا۔ گزشتہ ہفتے ایک دکاندار فرانسیسی شہر مارسیلز کے اولڈ پورٹ کے قریب طوطے کو فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا جب پولیس کا وہاں سے گزر ہوا۔

موقع پر موجود ایک پولیس افسر نے یاد کیا کہ ایک شہری نے 2020 میں اس نام کے اپنے افریقی سرمئی طوطے کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی۔ اس نے پولیس اسٹیشن میں ہر ایک کو بتایا تھا کہ طوطے کی نشانی یہ ہے کہ وہ اپنا نام خود بتائے گا جو کہ جیکو ہے۔مالک کو اپنا طوطا ملنے کی اطلاع دی گئی جس کے بعد شہری ایک خیراتی جانوروں کی پناہ گاہ میں اپنے گمشدہ طوطے سے ملنے گیا اور پرندے نے اپنے مالک کو دیکھتے ہی اپنا نام پکارنا شروع کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…