بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

میری آمدن معجزاتی ہے، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے،حریم شاہ

datetime 26  ستمبر‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ آمدنی کے ذرائع سے متعلق سوالات کے جواب میں ٹال مٹول کرتی نظر آئیں اور جواب گول کرگئیں۔حال ہی میں میزبان نادر علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حریم شاہ کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں میزبان کو حریم شاہ سے ان کی آمدنی کے ذرائع سے متعلق سوال کرتے دیکھا گیا۔میزبان کے سوال پر حریم شاہ نے واضح جواب دینے کے بجائے گھماتے پھراتے انداز میں ردعمل دیا۔حریم نے جواب دیا کہ میری آمدنی کے کئی ذرائع ہیں، میری آمدنی یوں سمجھ لیں کہ معجزاتی ہی ہے، میرے پاس ہر جگہ سے پیسہ آتا ہے، میرے پاس اتنا پیسہ آیا کہ مجھے ایف بی آر کی جانب سے کئی نوٹسز موصول ہوچکے ہیں۔ معروف ٹک ٹاکر نے کہاکہ میں بہت کچھ کرتی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میرے پاس کئی جگہوں سے پیسہ آتا ہے۔

حریم نے میزبان کو مسکراتے ہوئے بتایا کہ میں ایسا بہت کچھ کرتی ہوں جو آپ نہیں کرسکتے، لوگ کہتے ہیں کہ مجھے آڈیو لیک سے پیسے ملے، میں نے پیسے بنائے تاہم میں اگر ایسا چاہتی ہیں تو میرے پاس لیک کرنے کو بہت کچھ تھا، میں اس طرح اپنی مرضی سے سب حاصل کرلیتی، میں نے ویڈیوز لیک عوام کو دکھانے کیلئے کی، اس میں ہر گز میرا مقصد یا نیت پیسوں کا حصول نہیں تھی۔ بعد ازاں میزبان کے اصرار پر حریم شاہ نے کہا کہ میں کہیں بھی جاؤں میرا سفر، ہوٹلنگ ، گھومنا پھرنا سب بلا معاوضہ ہوتا ہے، گفٹس بھی مجھے بے حد ملتے رہتے ہیں، میں بیرون ملک اگر شوز کیلئے جاؤں تب بھی بہت بڑا معاوضہ دیا جاتا ہے، اسنیک اور لائیکی نے مجھے بہت پیسہ دیا، ماضی میں ہمارا سوشل میڈیا ایپ اسنیکس سے کنٹریکٹ تھا، ماہانہ 5 سے 7 لاکھ معاوضہ دیا، لائیکی سے آج بھی کنٹریکٹ ہے وہاں سے اچھا خاصہ معاوضہ ملتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…