اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔نجی ٹی وی کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 50 پیسے کمی سے 297 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغازکے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں 1.45 روپے کمی ہوئی جس کے بعدڈالر 294 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔