منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رواں ہفتے کا روسٹر جاری، چیف جسٹس پاکستان اور دو سینیئر ججز نے 5 بینچ تشکیل دے دئیے

datetime 18  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے رواں ہفتے کا ججز روسٹر جاری کردیا،چیف جسٹس اوردو سینئر ججز نے 5 بینچ تشکیل دیے۔روسٹر چیف جسٹس سمیت دو سینیئر ججز کی مشاورت سے جاری کیا گیا۔ چیف جسٹس اوردو سینئر ججز نے 5 بینچ تشکیل دیے۔بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس امین الدین اور جسٹس اطہرمن اللہ شامل ہیں جبکہ بینچ نمبر 2 میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس مسرت ہلالی ہیں۔بینچ نمبر 3 میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس شاہد وحید اور بینچ نمبر 4 میں جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہراکبرنقوی اور جسٹس محمدعلی مظہر شامل ہیں۔

بینچ نمبر 5 میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پربینچزبنانے سے متعلق حکم امتناع ختم کردیا جس کے بعد پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کے مطابق چیف جسٹس 2 سینیئر ججز سے مشاورت کرکے بینچ تشکیل دیں گے۔سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ میں شامل دیگر معاملات پر فل کورٹ سماعت جاری رہے گی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…