جمعرات‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2026 

ہم بھارتی نہیں، زمان کا منکڈ نہ کرنے پر بھوگلے کی ٹوئٹ، پاکستانی صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی)ایشیا کپ ون ڈے میں سری لنکا سے شکست کے بعد پاکستان کا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا تاہم پاکستانی شائقین کے ذہنوں سے پاک سری لنکا میچ کی جھلکیاں نکل نہیں سکیں۔دو دن سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر میچ کا تذکرہ چل رہا ہے اورون ڈے میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان بولر زمان خان ایکس پر ٹرینڈ کررہے ہیں، صارفین مسلسل زمان کی ہمت باندھ رہے ہیں اور سری لنکا کے خلاف آخری اوور میں شاندر بولنگ کرنے پر داد دے رہے ہیں اسی سلسلے میں بھارت کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کی ٹوئٹ نے پاکستانی صارفین کو غصہ دلا دیا۔جب زمان خان نے میچ کی آخری گیند کروائی تو نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود سری لنکن بیٹر متھیشا پتھیرانا زمان کے گیند کروانے سے پہلے ہی کریز سے باہر آگئے۔

اگر وہاں زمان انہیں منکڈ (رن آؤٹ) کر دیتے تو سری لنکا میچ ہار جاتا کیونکہ آخری بیٹر مہیش ٹھیکشانا انجری کے باعث بیٹنگ کرنے نہیں آتے۔میچ کے بعد اس حوالے سے ہرشا نے ٹوئٹ کی کہ کیا ایسا نہیں ہو سکتا تھا کہ زمان خان بولر کے اینڈ پر منکڈ کے بارے میں محتاط رہتے، پتھیرانا کریز سے باہر تھے۔اس ٹوئٹ کے جواب میں سری لنکن صارف نبراز رمضان نے لکھا یوں تو منکڈ قانون کے مطابق ہے لیکن زمان خان نے نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھلاڑی کو منکڈ نہ کرنا بہتر سمجھا، ہار کو عزت پر فوقیت دی، نوجوان بولر نے شاندار کام کیا۔ایک اور صارف نے کہا کہ ایک چیز ہوتی ہے جسے اسپورٹس مین اسپرٹ کہا جاتا ہے، وہ افغانستان اور بھارتی کھلاڑیوں کے اندر موجود نہیں ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ہم نے منکڈ پر ہار کو فوقیت دی۔احتشام الحق نے تبصرہ کیا کہ میچ کو غیر اخلاقی طریقے یعنی منکڈ کر کے آؤٹ کرنے سے جیتنے سے بہتر ہے کہ آپ عزت سے میچ ہار جائیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ہم اس قسم کی چیٹنگ کرکے میچ جیتنے کے حق میں نہیں ہیں۔ولید فلک لکھتے ہیں پاکستان ہارگیا لیکن اسپورٹس مین شپ کو ایک بار بھی نہیں بھولا، کرکٹ قوانین سے زیادہ اہم ہمیشہ کرکٹ کا اسپرٹ ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…