بدھ‬‮ ، 18 فروری‬‮ 2026 

ایشیا کپ فائنل میں سری لنکن ٹیم 50رنز پر ڈھیر، بھارتی ٹیم نئی ایشین چیمپیئن بن گئی

datetime 17  ستمبر‬‮  2023 |

کولمبو (این این آئی)بھارت نے محمد سراج کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت سری لنکا کو ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دیدی، سری لنکن کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ تباہ کن ثابت ہوا ، پوری ٹیم 50رنز پر ڈھیر ہوگئی ،جو ناصرف ایشیاء کپ بلکہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے کسی بھی فائنل کا اب تک کا سب سے کم اسکور ہے،بھارتی فاسٹ باؤلر محمد سراج نے 4 اوورز میں 6 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،پانڈیا نے تین اور جسپریت بمراہ نے ایک وکٹ حاصل کی،ہدف کے تعاقب میں بھارتی بلے بازوں کو کسی بھی قسم کی مشکل پیش نہ آئی اور بغیر کسی نقصان کے 6.1اوورز میں ہدف پورا کرلیا ،محمد سراج کو ان کی عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا۔

پہلے اوور کی تیسری گیند پر جسپریت بمراہ نے کوشل پریرا کو لوکیش راہْل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا، وہ کوئی رن نہ بنا سکے۔محمد سراج کی جانب سے کرایا گیا میچ کا چوتھا اوور سری لنکن ٹیم کیلئے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہ تھا جس کی پہلی گیند پر بھارتی باؤلر نے پہلے پاتھم نسانکاکو 2 رنز پر چلتا کیا اور پھر تیسری گیند پر سدیرا سماراوکراما کا بھی کام تمام کردیا۔ابھی سری لنکن ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلی ہی گیند پر سراج نے چاتھ اسالانکا کو بھی پویلین واپسی پر مجبور کردیا اور پھر اسی اوور کی آخری گیند پر دھننجیا ڈی سلوا کو بھی واپسی کا پویلین واپسی کا پروانہ تھماتے ہوئے اوور میں چار وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکن ٹیم کی مشکلات میں ابھی کمی ہوئی بھی نہ تھی کہ سراج نے ایک اور کاری ضرب لگاتے ہوئے اپنے اگلے اوور میں داسن شناکا کا کام بھی تمام کردیا۔12 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد ہی میچ کا نتیجہ سب پر واضح ہوچکا تھا تاہم اس خراب صورتحال میں کوشل مینڈس اور دونتھ ویلالاگے نے وکٹیں گرنے کے سلسلے کو تھوڑی دیر کے لیے روک دیا تھا۔دونوں کھلاڑیوں نے21 رنز جوڑ کر اسکور کو 33 تک پہنچایا ہی تھا کہ مینڈس کی ہمت جواب دے گئی اور سراج نے ایک مرتبہ پھر بہترین کاریگری دکھاتے ہوئے چھٹی وکٹ اپنے نام کر لی۔

اس تمام صورتحال میں وکٹوں کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کے لیے ہردک پانڈیا میدان میں اترے اور باقی تینوں وکٹیں اپنے نام کر کے سری لنکن ٹیم کی بساط 50 رنز پر لپیٹ دی۔سری لنکا کی پوری ٹیم 15.2اوورز میں صرف 50 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی جو ناصرف ایشیا کپ بلکہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے کسی بھی فائنل کا اب تک کا سب سے کم اسکور ہے۔بھارتی فاسٹ باؤلر محمد سراج نے 4 اوورز میں 6 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پانڈیا نے تین اور جسپریت بمراہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔بھارت نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو بھارتی بلے بازوں کو کسی بھی قسم کی مشکل پیش نہ آئی اور انہوں نے اپنی ٹیم کو ساتویں اوور کی پہلی ہی گیند پر فتح سے ہمکنار کرا کر 10 وکٹوں کی شاندار کامیابی کے ساتھ ساتھ نیا ایشین چیمپیئن بھی بنا دیا۔ایشان کشن نے 23 اور شبمن گل نے 27 رنز بنائے۔محمد سراج کو ان کی عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ایشیا کپ فائنل میں دونوں ٹیمیں 7 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں، بھارت نے 4 بار سری لنکا کو زیر کیا جبکہ سری لنکا نے تین بار بھارت کو شکست دی ہے، تاہم آئی لینڈرز نے کولمبو میں ایشیا کپ کے تمام فائنل میں کامیابی حاصل کی ہے۔یہ میچ سری لنکا کا لگاتار دوسرا اور مجموعی طور پر 11واں فائنل تھا، 6 بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے والی سری لنکن ٹیم بھارت کے 7 ایشیا کپ ٹائٹل کے ریکارڈ برابر کرنے کی کوشش میں میدان میں اتری تھی ،دونوں ٹیموں نے ایشیا کپ 2023 میں 4،4 میچز جیتے اور ایک، ایک میچ میں شکست ہوئی ہے جبکہ بھارت کا پاکستان کے ساتھ ایک میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔سری لنکا نے سپر 4 مرحلے کے دوران پاکستان کے خلاف 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔بھارت اور سری لنکا کی پلیئنگ الیون میں روہت شرما ، شبمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، واشنگٹن سندر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو، محمد سراج جبکہ سری لنکن ٹیم میں کوسل پریرا، پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس، سدیرا سماراویکرما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، داسن شناکا (کپتان)، دونتھ ویلالج، دوشن ہیمن متھیشا پاتھیرانا، پرامود مادھوشن شامل تھے ۔



کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…