منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

پہلا ون ڈے: پاکستان نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دے دی

datetime 22  اگست‬‮  2023 |

ہمبنٹوٹا (این این آئی)پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم نے افغانستان کو 142رنز سے شکست دے دی،حارث رف کو شاندار بالنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی کپتان کا یہ فیصلہ راس نہ آیا اور پوری ٹیم47اوور میں 201رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔202رنز کے ہدف کے جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 59رنز پر آئوٹ ہوگئی۔

اس سے قبل پاکستان نے اننگ کا آغاز کیا تو اوپنر فخر زمان چار گیندوں پر دو رنز بناکر پویلین لوٹے، فخر زمان کی وکٹ فضل الحق فاروقی نے حاصل کی، اس کے بعد کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے مجیب الرحمن کا شکار ہوئے۔رضوان نے 21، آغا سلمان نے7، اسامہ میر نے 2 اور شاہین آفریدی نے بھی 2 رنز بنائے۔ امام الحق نے کافی دیر تک مقابلہ کیا اور 61رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ شاداب خان 39 اور افتخار احمد 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، نسیم شاہ 18 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 3، محمد نبی اور راشد خان نے 2،2اور رحمت شاہ اور فضل حق فاروقی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔202رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان بلے باز پاکستانی بالرز کے سامنے نہ ٹھہر سکے اور ان کی وکٹیں پتوں کی طرح بکھرگئیں۔افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے سب سے زیادہ 18رنز بنائے، انہیں حارث رف نے اپنا شکار بنایا جب کہ عظمت اللہ عمر زئی 16رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔

ان دونوں کے علاوہ کوئی افغان بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا اور پوری ٹیم 59 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے حارث رف نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی نے 9رنز دے کر 2وکٹیں حاصل کیں جب کہ نسیم شاہ اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔حارث رف کو شاندار بالنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا، انہوں نے 18رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔خیال رہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان ٹیم افغانستان کے خلاف آل ئوآٹ ہوئی تھی، 6 ٹی ٹوئنٹی اور 4ون ڈے میچز کے بعد پہلی بار افغانستان پاکستان کو آل آئوٹ کرنے میں کامیاب ہوا ۔

اس سے قبل افغانستان نے اس سال ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے 9کھلاڑی آئوٹ کیے تھے، ون ڈے میں اس سے قبل افغانستان پاکستان کی زیادہ سے زیادہ 8 وکٹ لے سکا تھا۔دوسری جانب ون ڈے میں افغانستان کے 59 رنز پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹیم کا سب سے کم اسکور بھی ہے، اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 1986 میں پاکستان کیخلاف 64 رنز پر آئوٹ ہوئی تھی۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 24 کو اسی مقام پر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔افغانستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں 0-3 سے فتح ٹیم پاکستان کو پھر سے ایک روزہ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم بنادے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…