جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

صفا اور مروہ کے درمیان سعی کیسے کریں؟ سعودی وزارت نے طریقہ بتا دیا

datetime 21  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے مسجد حرام میں عمرہ کے لیے آنے والوں کے سعی کے طریقہ سے آگاہی فراہم کی ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا کہ عازمین صفا اور مروہ کے درمیان اور خانہ کعبہ کے ارد گرد کس طرح سعی کرتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے مزید کہا کہ حاجی اپنی سعی کا آغاز صفا سے کرتا ہے اور صفا سے مروہ تک کا فاصلہ طے کرنا ایک چکر ہے اور مروہ سے واپسی دوسرا چکر ہے۔ حاجی اس وقت تک سعی مکمل کرتا ہے جب تک کہ وہ سات چکر مکمل نہ کر لے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم طواف کے بعد پہلے صفا پر تشریف لائے اور اللہ تعالی کا یہ فرمان پڑھ رہے تھے۔ ان الصفا و المروہ من شعائر اللہ یعنی بے شک صفا و مروہ۔ خدا کی نشانیوں میں سے ہیں۔

خانہ کعبہ کے طواف کی تفصیل کے بارے میں وزارت نے بتایا کہ طواف کرنے والا حجر اسود کا استیلام کرکے طواف شروع کرتا ہے اور خانہ کعبہ شریف کے گرد گھومتا ہے۔ وہ دوبارہ حجر اسود کے سامنے پہنچتا ہے تو اس کا طواف کا ایک چکر مکمل ہوجاتا ہے۔ طواف کرنے والا اس طرح 7 چکر مکمل کرتا ہے تو اس کا طواف ادا ہوجاتا ہے۔ طواف کرنے والا اس دوران اپنے رب کا قرب حاصل کرنے اور دیگر محبوب چیزوں کے لیے دعا بھی مانگتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…