منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

ذکا اشرف نے مصباح الحق کو فری ہینڈ دے دیا

datetime 27  جولائی  2023 |

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کمیٹی کو با اختیار بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سربراہ کرکٹ کمیٹی مصباح الحق کو فری ہینڈ دیدیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی جانب سے مصباح الحق کو پیغام بھیجا گیا ہے،جس میں کہا گیا کہ کرکٹ کمیٹی کو مضبوط اور بااختیار بنائیں گے۔بھیجے گئے پیغام میں ذکا اشرف نے کہاکہ اپنے ساتھ سینیئر کرکٹرز کو ملائیں اور کرکٹ کے تمام معاملات کو دیکھیں۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق کی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے دوسری جانب کرکٹ کمیٹی کے لیے سینئر سابق کرکٹرز کے نام کل تک فائنل ہونے کا امکان ہے۔کرکٹ کمیٹی ہی چیف سلیکٹر اور اراکین کے نام تجویز کریگی ،یہ بھی کہا جارہا ہے کہ چیئرمین ذکا اشرف محمد حفیظ کو سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داریاں دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ذرائع کے مطابقکرکٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے معاملے پر بھی تجاویز دے گی ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن کے عہدوں پر برقرار رہنا مشکل ہے، پاکستان کرکٹ بورڈہیڈکوچ کے لیے نیا نام تلاش کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…